میرپور، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے تحریری امتحان کی پالیسی تیار، مکمل تفصیلات اس خبر میں۔

میرپور (نیل فیری نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے موجودہ حالات کے پیش نظرسمسٹرخزاں 2019ء کے امتحانات کے بارے میں پالیسی وضع کردی ہے۔

اس سلسلہ میں گفتگوکرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میرپور کیمپس شیخ فیصل شہزاد نے کہاکہ سمسٹرخزاں 2019ء میں تحریری امتحان کے بجائے طلبہ ایک اضافی مشق گھربیٹھ کرحل کریں گے۔ اس مشق کوTerm Assesmentend کانام دیاگیاہے جوکہ تحریری امتحان کے متبادل تصور کی جائیے گی اور اس کی بنیاد پرامیدواران کوکامیاب قرار دیاجائے گا۔ مشق ارسال نہ کرنے والے طلبہ وطالبات فیل تصورہوں گے۔

شفافیت کومدنظررکھتے ہوئے طلبہ کی لکھائی ان کے سابقہ پرچہ جات کے ساتھ Match کی جائیں گی جس سے معلوم ہوگا کہ طالب علم نے مشق خود حل کی ہے یا کسی دوسرے شخص سے لکھوائی ہے۔ مختلف طلبہ کے Same content, Hand writing, copying, plagiarism کی صورت میں یونیورسٹی قوانین کے مطابق کیس بن سکتاہے۔

اس سلسلہ میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ Printed Form میں کوئی پرچہ وصول نہیں کیاجائے گا۔ طلبہ کوآنے والے دنوں میں یونیورسٹی بذریعہ ڈاک سوال نامے ان کے دیے گئے پتہ پرارسال کرے گی نیز پرچہ جات یونیورسٹی ویب سائٹ پربھی مہیاکیے جائیں گے۔ ہرپرچہ میں چارسوال ہوں گے اور چاروں لازمی ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں