چکسواری، ثواب فائونڈیشن کا کرونا کے خلاف ایسا اقدام کہ محکمہ صحت کے ضلعی آفیسران بھی تعریف کیے بناء نہ رہ سکے۔

چک سواری (نمائندہ نیل فیری) ثواب فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت میں پیش پیش، کروناوائرس کے خلاف صف اول کے سپاہیوں کے لیے حفاظتی سامان محکمہ صحت کے عملہ میں تقسیم، رضاکاران کامستقبل میں فلاحی سرگرمیاں مزید بہتر انداز میں جاری رکھنے کاعزم۔

تفصیلات کے مطابق ثواب فاؤنڈیشن مرکزی دفترپلاک تحصیل وضلع میرپورنے 31دسمبر2019ء کواپنے قیام سے تاحال فلاحی سرگرمیاں بہترین اندازمیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ بالخصوص کروناوائرس کی عالمی وباء کے دوران فاؤنڈیشن نے خشک راشن کی تقسیم کے مرحلے میں بہترین کارکردگی دکھاکرنہ صرف ضلع میرپور بلکہ پورے آزادکشمیرکے فلاحی اداروں میں ممتازمقام حاصل کیاہے۔

اب ثواب فاؤنڈیشن ”الحفیظ ہیومین پروٹیکشن پراجیکٹ“ کے تحت کروناوائرس کے خلاف جدوجہدمیں مصروف ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت چک سواری تاپلاک درجنوں جامع مساجدمیں سینی ٹائزرواک تھروگیٹس اور ڈسپنسرنصب کیے گئے۔پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں کروناوائرس کے خلا ف صف اول کے سپاہیوں (محکمہ صحت کے عملہ) کے لیے حفاظتی سامان پی پی ای کٹس،کے این95 و سرجیکل ماسک اور دیہی مرکزصحت چک سواری کے لیے اضافی طورپرسینی ٹائزر واک تھروگیٹ اورخودکارسینی ٹائزرڈسپنسرعطیہ کیے۔

اس سلسلے میں ایک پروقارتقریب گذشتہ روزدیہی مرکزصحت چک سواری میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرمحترمہ ڈاکٹرارم بتول نے خصوصی طورپرشرکت کی۔ تقریب میں ثواب فاؤنڈیشن کی طرف سے دیہی مرکزصحت چک سواری، بی ایچ یوپلاک، بی ایچ یوایسر، بی ایچ یوپنیام، بی ایچ یوبوعہ، بی ایچ یوکنیلی اور علاقے کی آٹھ فرسٹ ایڈپوسٹوں پرتعینات محکمہ صحت کے عملہ کے لیے حفاظتی سامان پی پی ای کٹس، کے این95 و سرجیکل ماسک انچارج صاحبان کے حوالے کیاگیا۔ عطیہ کیاگیاحفاظتی سامان بانی صدر ثواب فاؤنڈیشن انجینئرحسنین ادریس اورمہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرمحترمہ ڈاکٹرارم بتول نے مراکزصحت کے انچارج صاحبان کے حوالے کیا۔

تقریب میں حدودچک سواری کے محکمہ صحت کے عملہ،چک سواری میڈیکل سٹورز و پرائیویٹ اسپتال ایسوسی ایشن کے صدر مرزا افتخارجرال، حاجی چودھری اورنگ زیب، صحافیوں غضنفرعلی راجہ، عمران بلال، قیصرعزیز، عدنان علی چودھری، منیرصابرچودھری، چودھری عباس گجر، صبرشیرازچودھری، آزادپریس کلب چک سواری کے صدرشہزادعظیم، سیکرٹری اطلاعات وقاص حسین چودھری، عوام علاقہ اور ثواب فاؤنڈیشن کے رضاکاران نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پربانی صدرثواب فاؤنڈیشن انجینئرحسنین ادریس نے تمام مہمانوں کاتقریب میں آمدپرشکریہ اداکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں