چکسواری، میرپور کے نواح میں پانچ منزلہ میرج ہال کی عمارت زمین بوس۔ درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔

چک سواری (نمائندہ نیل فیری) چک سواری میں پانچ منزلہ میرج ہال کی عمارت زمین بوس، درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے، امدادی کارروائیاں جاری، عمارت کے گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں۔

تفصیلات کے مطابق میرپور آزادکشمیر کے نواحی قصبہ چک سواری میں مرکزی مرپور کوٹلی شاہراہ پر حمید آباد کالونی چک سواری کے مقام پر واقع مقامی میرج ہال کی پانچ منزلہ عمارت نامعلوم وجوہات کی بناء پر زمین بوس ہوگئی۔ واقعہ آج جمعۃ المبارک کے روز تقریباً پونے گیارہ بجے دن کے وقت پیش آیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعدادمیں عوام علاقہ موقع پر جمع ہوگئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میرپور ڈاکٹر ظہیر اقبال، مقامی پولیس موقع پر پہنچ آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پچاس سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جن میں اکثریت مزدوروں کی ہے جب کہ میرج ہال کے مالک چودھری ندیم حسین روپیال، منیجر سردار وقار احمد بھی عمارت میں موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں