شوکت خانم ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت مقرر

شوکت خانم ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت مقرر

شوکت خانم ہسپتال کے سی ای او، وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن مقرر کر دیا گیا ہے۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کی تقرری کا حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور ان کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

اس سے قبل ڈاکٹر ظفر مرزا اس عہدے پر تعینات تھے۔ ان کے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی برائے صحت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہ اس وقت شوکت خانم ہسپتال کے سی ای او اور فوکل پرسن برائے کورونا وائرس کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں