چکسواری، دیگر اُمیدواران اسمبلی کے برعکس ہوائی اعلانات نہیں بلکہ مسائل حل کرنے کے بعد ووٹ کا مطالبہ کروں گا، عظیم بخش چودھری

چک سواری (نمائندہ نیل فیری) عظیم بخش چودھری کی انتخابی مہم کامیابی سے جاری، گذشتہ تین دہائیوں سے مسائل کاشکارمحمودآباد اورمحلہ ٹاہلی دربارکے سینکڑوں افرادنے حمایت کااعلان کردیا، اُمیدواراسمبلی کا مسائل کے حل کے بعدووٹ دینے کامطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)آزادکشمیرکے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات واُمیدواراسمبلی حلقہ ایل اے2چک سواری اسلام گڑھ عظیم بخش چودھری کی آمدہ عام انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم کامیابی سے جاری ہے۔چک سواری کے موضعات محمودآباداورمحلہ ٹاہلی دربارگذشتہ تین دہائیوں سے بنیادی سہولیات سے محروم تھا۔

گذشتہ عرصہ میں اہل علاقہ نے اُمیدواراسمبلی عظیم بخش چودھری سے مسائل کے حل کے حوالے سے رابطہ کیا جن میں سرفہرست پانی کی فراہمی،بجلی ٹرانسفارمرکی تنصیب اورپختہ سڑک تھی۔ عظیم بخش چودھری نے عوامی مسائل کوپذیرائی بخشتے ہوئے محمودآباد اورمحلہ ٹاہلی دربارمیں پانی کی پائپ لائنیں بچھوائیں اوربجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی گرہ سے نیاٹرانسفارمرمہیاکیا جونصب ہوکرفعال ہوچکاہے۔

گذشتہ روزاہل نئی آبادی ٹاہلی دربارنے عظیم بخش چودھری کے اعزازمیں بیٹھک کاانعقادکیاجس میں سینکڑوں کی تعدادمیں عوام علاقہ نے شرکت کی۔عوام علاقہ نے علاقائی مسائل کوپذیرائی بخشنے پراُمیدواراسمبلی عظیم بخش چودھری کادلی شکریہ اداکیا اورآزادکشمیرکے آمدہ عام انتخابات میں دیگرسیاسی جماعتوں سے وابستگی ختم کرکے اپنے مکمل تعاون وحمایت کایقین دلایا۔عوام علاقہ نے کہاکہ گذشتہ عرصہ میں اُمیدواران اسمبلی نے جھوٹے وعدے کیے اورکوئی بھی اہم مسئلہ حل نہ ہوسکا۔عظیم بخش چودھری نے ایک آوازپرمسائل حل کروائے جس سے احساس ہواکہ حقیقی عوامی راہ نماعظیم بخش چودھری ہی ہیں۔

عوام علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے عظیم بخش چودھری نے کہاکہ علاقائی مسائل کابخوبی ادراک ہے اوران کے حل کے لیے اپنی بساط کے مطابق بھرپورکوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔محمودآباداورنئی آبادی ٹاہلی والی دربارکے مکینوں کے لیے پانی کی سپلائی اہم مسئلہ تھی جس کے لیے پائپ لائنیں بچھائی جاچکی ہیں اور مستقبل قریب میں پانی کی سپلائی شروع ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام علاقہ نے بجلی ٹرانسفارمرکامطالبہ کیاتواُسی روزٹرانسفارمرمہیاکیاجونصب ہوکرفعال ہوچکاہے۔اب پختہ سڑک کی تعمیرکامعاملہ درپیش ہے جس کے لیے عوام علاقہ کویقین دلاتاہوں کہ آمدہ چندماہ میں سڑک بھی تعمیرہوجائے گی۔

عظیم بخش چودھری نے کہاکہ دیگراُمیدواران اسمبلی بالخصوص حلقہ کے ایم ایل اے مسائل حل کرنے کے وعدے پرووٹ لیتے رہے ہیں لیکن ہم مسائل حل کرنے کے بعدووٹ مانگنے آئیں گے۔قبل ازیں بیٹھک آمدپرعظیم بخش چودھری کاعوام علاقہ نے پرتپاک استقبال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں