کرکٹ میلہ بعنوان #بڑی #عید #چھوٹا #میلہ رائزنگ سٹار راولاکوٹ سنگولہ کی فتح

باغ(نمایندہ خصوصی) ضلع باغ اور راولاکوٹ کے سنگم پر واقع شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین #چترہ #ٹوپی کے خوبصورت صحت افزاء مقام پر منعقدہ کرکٹ میلہ بعنوان #بڑی #عید #چھوٹا #میلہ رائزنگ سٹار راولاکوٹ سنگولہ کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد لوٹ لیا، میچ کے مہمان خصوصی کشمیر کے لیجنڈ کرکٹر اور پی ایس ایل لاہور قلندر کے ابھرتے ہوئے سٹار سردار سلمان ارشاد اور روزنامہ نیل فیری کے چیف ایگزیکٹیو نعیم حیات خان تھے۔ جنھوں نے ٹورنامنٹ کی ونر ٹیم میں 15000 روپے کیش انعام اور رنر ٹیم میں 5000 روپے کیش انعام اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
پرائز ڈسٹریبیوشل سرمنی کے بعد سلمان ارشاد اپنے مداحوں کے ساتھ گھل مل گے ضلع باغ اور راولاکوٹ کے مختلف علاقوں سے آنے والے نوجوان کرکٹرز نے سردار سلمان ارشاد سے ملاقات کی انھوں نے نوجوان کے سوالات کے تسلی بخش جواب دئیے اور بولنگ ٹپس دیں اور نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ محنت لگن کے ساتھ سپورٹس کو جاری رکھیں انھوں نے نوجوانوں کو اوپن آفر کیا کہ اگر کوئی بھی نوجوان کانفیڈنٹ ہے کہ وہ اچھا بولر ہے تو وہ ہم سے رابطہ کرے اسکا ٹیسٹ لیا جائے گا اگر بہتر ہوا تو اسکی لاہور قلندر رائزنگ سٹار کے سلیکشن بورڈ میں اسکی ٹیسنگ اور سکروٹنی کے لئے سفارش کریں گے۔کشمیر میں سپورٹس کے سیکٹر کی مناسب سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان ٹیلنٹ ضایع ہو رہا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعیم حیات خان نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ہر کھیل کے حوالے سے وہ سکلز موجود ہیں جو ایک سپورٹس مین کے اندر ہوتی ہیں لیکن حکومت کی طرف سے عدم توجہی کی وجہ سے ہمارا یہ ٹیلنٹ ضایع ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر اس طرح کے ایونٹ اپنی سرپرستی میں کروا کر اس شعبے سے وابستہ نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرے تاکہ ان نوجوانوں کو آگے جا کر ریجنل اور نیشنل ٹیموں کا موقع مل سکے، ٹورنامنٹ کے آرگنائزر ابصار سلمان ارشاد خان/نعیم حیات خان
بحثیت ٹورنامنٹ آرگنائزر ابصار اشرف، فہیم روشن نے کامیاب ایونٹ پرٹورنامنٹ کی انتظامی کمیٹی کے تمام معزز ممبران کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ جملہ ممبران کی کاوشوں کی بدولت ہم ایک بہترین ایونٹ کروانے میں کامیاب ہوئے، مہمان خصوصی نعیم حیات خان نےابصار اشرف ،فہیم روشن، تحسین شاد اور دیگر انتظامیہ کو بہترین ٹورنامنٹ کروانے پر مبارک دی
ٹورنامنٹ کی فائنل تقریب سے ابصار اشرف، فہیم روشن، اظہر خیال، اکرام پرویز نے بھی خطاب کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں