چکسواری، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے طلباء نے مادرِ علمی اور علاقے کا نام روشن کردیا۔

چک سواری (شہزاد عظیم سے) سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تیرہویں آل آزادکشمیرسیرت سرورعالمﷺسکاؤٹس ریلی، طلباء کے مابین حسنِ قرأت، حسنِ نعت اور تقریری مقابلے کاانعقاد، بوائزڈگری کالج چک سواری کے طلباء نے حسنِ قرأت اورتقریری مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کرکے ادارے اورعلاقے کانام روشن کردیا، عوام علاقہ کی طرف سے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباء،اساتذہ کرام اور والدین کومبارک باد۔

تفصیلات کے مطابق آزادجموں وکشمیربوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تیرہویں آل آزادکشمیرسیرتِ سرورعالمﷺسکاؤٹس ریلی گذشتہ روزگورنمنٹ بوائزسکینڈری سکول کلیال شہرو میرپور میں منعقدہوئی اس موقع پر حسنِ قرأت، حسنِ نعت اور تقریری مقابلہ جات کا انعقادکیاگیا جس میں آزادکشمیربھرسے سرکاری تعلیمی ادارہ جات (کالج وسکول) کے طلباء نے شرکت کی۔

مقابلہ حسنِ قرأت میں سترہ تاپچیس سال کی عمرکے طلباء (روور سیکشن) میں گورنمنٹ بوائزڈگری کالج چک سواری کے طالب علم محمدمحسن نے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تقریری مقابلے کاموضوع تھا ”حضرت محمدﷺپیغمبرامن وسلامتی“۔ تقریری مقابلے کے روور سیکشن میں بھی گورنمنٹ بوائزڈگری کالج چک سواری کے طالب علم ہاشم علی نے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اول پوزیشن اپنے نام کی۔اس طرح مجموعی طورپرمقابلہ حسنِ قرأ ت اورتقریر کی اول پوزیشنیں گورنمنٹ بوائزڈگری کالج چک سواری (ضلع میرپور) کے طلباء نے حاصل کرکے اپنی مادرِ علمی اور آبائی علاقے کواعزازبخشا۔

عوام علاقہ چک سواری نے گورنمنٹ بوائزڈگری کالج چک سواری کے طلباء کی اس کامیابی پرزبردست اظہارمسرت کرتے ہوئے کہاکہ طلباء،اساتذہ کرام اوروالدین کومبارک بادپیش کرتے ہیں بالخصوص گورنمنٹ بوائزڈگری کالج چک سواری کے پرنسپل پروفیسرشاہدعزیزرانا اور بزمِ ادب سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹرآصف حمید، پروفیسرمحمدجبران خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی طلباء کی بھرپورراہ نمائی کی اورآج طلباء اس قابل ہوئے کہ آل آزادکشمیرمقابلہ جات میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرکے اپنے تعلیمی ادارے اورعلاقے کانام روشن کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں