چکسواری، آزاد پریس کلب پر صحافیوں کا بھرپور اعتماد، نئے صحافیوں کی شمولیت، منظم انداز میں صحافتی سرگرمیاں جاری رکھنے پر اتفاق۔

چک سواری (شہزاد عظیم سے) آزادپریس کلب چک سواری پرعلاقائی صحافیوں کابھرپوراعتماد، نام ورصحافیوں کی پریس کلب میں باضابطہ شمولیت، منظم اندازمیں صحافتی سرگرمیاں جاری رکھنے پراتفاق۔ تفصیلات کے مطابق آزادپریس کلب چک سواری علاقے کاممتازومستندصحافتی پلیٹ فارم بن چکاہے جس پرعلاقائی صحافی بھرپوراندازمیں اعتمادکااظہارکررہے ہیں۔

چک سواری کے نام ورصحافیوں راجہ اظہرمحمود، قیصرعزیزاور عبدالرشیدغوری نے آزادپریس کلب چک سواری پراعتمادکااظہارکرتے ہوئے گذشتہ روزباضابطہ شمولیت اختیارکرتے ہوئے رکنیت کاحلف اٹھالیا۔صدرآزادپریس کلب چک سواری شہزادعظیم نے نئے شامل ہونے والے صحافیوں سے رکنیت کاحلف لیا۔اس موقع پرآزادپریس کلب چک سواری میں ایک پروقارتقریب کااہتمام کیاگیا جس میں صدر،عہدے داران و اراکین نے مالاپہناتے ہوئے پریس کلب میں شامل ہونے پرخوش آمدیدکہااوراپنے مکمل تعاون وحمایت کی یقین دہانی کرائی۔

آزادپریس کلب چک سواری کے صدرشہزادعظیم نے کہاکہ معاشرے و ریاست میں حقیقی حزبِ اختلاف کا کردار صحافی اداکرتے ہیں اس لیے صحافیوں کواپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ اور اخلاص کی دولت سے مالا مال ہوناچاہیے۔جب صحافی خلوص نیت سے علاقائی مسائل کے حل کے لیے اپناکرداراداکریں تومعاشرے کی اصلاح ممکن ہے۔پریس کلب علاقائی صحافیوں کامشترکہ پلیٹ فارم ہوتاہے جہاں سے وہ منظم اندازمیں صحافتی سرگرمیاں جاری کرتے ہیں۔پریس کلب کاکسی سیاسی،مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہوتااسی طرح صحافی کوبھی ہرقسم کے تعصب سے بالا ہو کرحقائق کے مطابق رپورٹنگ کرنی چاہیے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے آزادپریس کلب چک سواری میں نئے شامل ہونے والے صحافیوں کی تقریب حلف وفاداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شہزادعظیم صدرآزادپریس کلب چک سواری نے مزید کہاکہ پریس کلب میں نئے شامل ہونے والے صحافیوں کودل کی گہرائیوں سے خوش آمدیدکہتے ہیں اورتمام اراکین کی طرف سے مکمل تعاون وحمایت کایقین دلاتے ہیں۔نئے صحافیوں کی شمولیت سے پریس کلب کی مضبوطی میں مزیداضافہ ہواہے۔

آزادپریس کلب چک سواری علاقے کاممتازصحافی پلیٹ فارم ہے جس نے ہمیشہ غیرجانب دارانہ اندازمیں علاقائی مسائل کے حل کے لیے اپناکرداراداکیا۔اس صحافتی پلیٹ فارم سے منسلک صحافیوں نے عوامی جذبات کی بہترین اندازمیں ترجمانی کی اورعوامی مسائل کوحکام بالاتک پہنچانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی اوران شاء اللہ العزیزآزادپریس کلب چک سواری آئندہ بھی غریب،محکوم اورپسے ہوئے طبقات کی آوازبنتارہے گا۔

اس کے علاوہ تقریب سے بانی صدر آزاد پریس کلب چک سواری چودھری سکندرحیات کالس،سابق صدرمحمدمرتضیٰ عطاری،قاضی جہانگیراحمد،سینئرنائب صدرانجینئرحسنین ادریس،سیکرٹری جنرل قاضی محمدداؤد،سینئرصحافی غضنفرعلی راجہ،حسیب رسول ودیگرنے بھی خطاب کیااورپریس کلب میں نئے شامل ہونے والے صحافیوں کوخوش آمدیدکہا۔#

اپنا تبصرہ بھیجیں