چکسواری، روزنامہ صدائے چنار کی سالگرہ تقریب، چیف ایڈیٹر سمیت اہم شخصیات کی شرکت۔

چک سواری (شہزاد عظیم سے) سابق وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیرپریس فاؤنڈیشن وچیف ایڈیٹرروزنامہ صدائے چنارمحمدامجدچودھری نے کہاکہ مسئلہ کشمیرسمیت علاقائی مسائل کے منصفانہ حل کے لیے صحافیوں سمیت عوام علاقہ کواپنی حصے کی شمع جلاناہوگی۔سیدناامام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کردار کواپنائے بغیرصرف باتوں سے نہ توکشمیرآزادہوگااورنہ ہی ریاستی مسائل حل ہوں گے۔

اراکین اسمبلی اوربیوروکریٹس سمیت تقریباًسینکڑہ ڈیڑھ سینکڑہ افرادپوری ریاست کے وسائل پرقابض اورریاستی عوام کے مستقبل کے فیصلوں کااختیاراپنے ہاتھوں میں لیے ہوئے ہیں۔آزادکشمیرکے آمدہ عام انتخابات میں بیلٹ پیپرپرآپشن ہوناچاہیے کہ ہمیں کسی بھی اُمیدوارپراعتبارنہیں تاکہ نئی سیاسی قیادت کواپنی صلاحیتیں آزمانے کاموقع مل سکے۔خطہ میں موجودمسائل کے ہم سبھی ذمہ دارہیں کیوں کہ ہرفردنے اپنے ووٹ کے ذریعے کسی نہ کسی سیاسی جماعت کی حمایت کی ہے۔اتحادواتفاق کے بغیرکسی مسئلے کاحل ممکن نہیں۔روزنامہ صدائے چنارکشمیریوں کی آوازہے اورآرپارسمیت دنیابھرمیں بسنے والے کشمیری اس اخبارکے ذریعے اپنی آوازاقتدارکے ایوانوں تک پہنچارہے ہیں اوران شاء اللہ العزیزمستقبل میں بھی صدائے چنارعوامی جذبات کی ترجمانی کاحق اداکرتارہے گا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے روزنامہ صدائے چنارکی کامیاب اشاعت کے بارہ سال مکمل ہونے پرچک سواری میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت علاقہ کی ممتازسیاسی وسماجی شخصیت حاجی محمدادریس چودھری آف پلاک نے کی۔اس کے علاوہ تقریب سے بیوروچیف چک سواری روزنامہ صدائے چنارانجینئرحسنین ادریس،ڈائریکٹرروزنامہ صدائے چناروسابق اُمیدواراسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ علامہ عبدالخالق نقشبندی،چیئرمین اقتصادی اُموربورڈمسلم لیگ(ن)آزادکشمیرمحمدعارف چودھری،سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چودھری محمودایڈووکیٹ پلاکوی،صدرمرکزی میلادکمیٹی چک سواری حاجی تاسب حسین چودھری،صدرآزادپریس کلب چک سواری شہزادعظیم، نوجوان قانون دان وپارلیمنٹرین رپورٹرمحمدصدام انقلابی نے بھی خطاب کیا۔

میزبان تقریب سینئرنائب صدرآزادپریس کلب چک سواری انجینئرحسین ادریس نے اپنے خطاب میں تمام حاضرین کاتقریب میں آمدپرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ وثوق سے کہہ سکتاہوں کہ روزنامہ صدائے چنارنے اپنی صحافی ذمہ داریوں کواحسن اندازمیں سرانجام دیااوراس صحافتی ادارے کوقلم فروشی کاالزام نہیں دیاجاسکتا۔علاقائی مسائل سمیت مسئلہ کشمیرکوبھرپوراندازمیں اُجاگرکرنااس ریاستی روزنامے کاروزاول سے نصب العین رہاہے اوران شاء اللہ العزیزمستقبل میں بھی روزنامہ صدائے چنارکی صداچناروں کے دیس کشمیرکی ترجمانی کرتی رہے گی۔

قبل ازیں تقریب کاباقاعدہ آغازتلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلامِ الٰہی اور ہدیہ نعت بحضور سرورکائناتﷺپیش کرنے کی سعادت محمدمرتضیٰ عطاری سابق صدرآزادپریس کلب چک سواری کوحاصل ہوئی۔تقریب میں سیکشن آفیسرزنصیراحمدچودھری،آفتاب حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسیاحت قمرایوب، چیئرمین مقامی زکوٰۃ وعشرکمیٹی پلاک چودھری رب نواز،سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجراں چک سواری حاجی چودھری اورنگ زیب،چیئرمین چودھری برکت، وجاہت مشتاق ایڈووکیٹ،راشدپلاکوی،چیئرمین واجدپلاکوی،آزادپریس کلب چک سواری کے عہدے داران واراکین راجہ اظہرمحمود،وقاص حسین چودھری، مہربان حسین،حسیب رسول،قیصرعزیز،عبدالرشیدغوری،سینئرصحافی عمران بلال،صدرجے کے رکشہ یونین چک سواری صبرشیرازچودھری، زبیراحمدپلاکوی، عابدحسین پلاکوی،عمان منظورسمیت کثیرتعدادمیں چک سواری کی سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پرعلامہ عبدالخالق نقشبندی نے اجتماعی دعاکروائی جس کے بعدروزنامہ صدائے چنارکی بارہویں سالگرہ کاکیک کاٹاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں