پی ٹی آئی آزادکشمیر میں بھی الیکشن جیت کر حکومت بنائےگی، دعا زبیر

ہجیرہ(سپیشل رپورٹ) پی ٹی آئی آزادکشمیر کی رہنما دعا زبیر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تاریخی فتح کی بعد تحریک انصاف آزادکشمیر میں بھی الیکشن جیت کر حکومت بنائےگی. گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے دعا زبیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شکست پر پی ڈی ایم کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو گیا ہو گا ۔پی ٹی آئی کی کامیابی گلگت بلتستان کے عوام کا وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پالیسیوں پر اظہار ِاعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی کامیابی عوام کے اعتماد کی مظہر ہے۔ گلگت بلتستان کی عوام نے منفی سیاست کرنے والی جماعتوں کو مسترد کر دیاہے۔ملک دشمن بیانیہ اپنانے والی جماعتوں کو اپنی طرز سیاست پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے پی ٹی آئی کو کامیاب بنا کراپنے با شعور ہونے کا ثبوت دیا ہے۔اب وہاں بھی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر شروع ہو گا۔گزشتہ ادوار میں وہاں حکومت کرنے والی سیاسی جماعتوں نے گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے تھے۔اسی لئے عوام نے انہیں مسترد کرکے پی ٹی آئی کو کامیاب بنایا ہے۔ دعا زبیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات نے آزاد کشمیر کے آئندہ کی سیاسی صورتحال کی سمت کا تعین کردیا ہے گلگت میں عظیم کامیابی کے بعد انشاءاﷲ آزاد کشمیر میں بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے آئندہ انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں