ذاتی معلومات کے تحفّظ پر نیل فیری کی پالیسی
نیل فیری پاکستان اور آزادکشمیر حکومتوں سے منظور شدہ اخبار اور ڈیجیٹل ویب سائٹ ھے، جو قارئین کی ذاتی معلومات کی اھمیت ، ضابطے کے مطابق تسلیم کرتی ھے اور اِس حقیقت سے بخوبی آگاہ ھے کہ ذاتی معلومات کو اصولِ انفرادی وقار کے احترام کے تحت ، محتاط اور مناسب طریقے سے استعمال کرنا ھے ۔ قارئین کی ذاتی معلومات سے محتاط اور مناسب برتاؤ کرنا ، نیل فیری کا ایک اھم فریضہ ھے ۔
انٹرنیٹ کے عالمگیر سطع پر پھیلاؤ سے جدید کمپیوٹر نیٹ ورک کا ایسا نظام قائم ھوگیا ھے جس سےذاتی معلومات کی وسیع پیمانے پر فوری ترسیل ممکن ھے ۔ ایسی جدید انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سوسائٹی میں ذاتی معلومات کے زیادہ مناسب استعمال کو یقینی بنانے کے اپنے نصب العین کے حصول کیلئے، نیل فیری نے اپنی درج ذیل بُنیادی پالیسی کی وضاحت کی ھے ، جس میں ڈِکلئر کیا ھے کہ نیل فیری، ذاتی معلومات کے تحفُظ کا پابند رھے گا ۔
ذاتی معلومات کے تحفظ سے متعلق بجاآوری
۔ نیل فیری”ذاتی معلومات کے تحفُظ کے قواعد و ضوابط کا پابند رھے گا ، اور نیل فیری داخلی ضابطے کے مطابق ، ذاتی معلومات کو مناسب طور پر استعمال کرے گا ۔ اِس مقصد کیلئے ذاتی معلومات ، نیل فیری کی ویب اور اخبار میں بروئے کار لانے والے متعین اپنے عملے کوضروری تعلیم و تربیت فراھم کرے گا ۔
ذاتی معلومات کے تحفُظ کے اقدامات کا اطلاق
۔ نیل فیری، ذاتی معلومات کے مناسب استعمال کیلئے اقدامات کرے گا، اور چوری ، تحریف ، ذاتی معلومات کے افشاء ، یا کسی اور واقعہ سے پیدا ھونے والی پرائیوسی اورکسی دوسرے ذاتی حق کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے مناسب تحفُظ اور انتظامی اقدامات کا بندوبست کرے گا ۔
۔ نیل فیری ، دو رولز مرتب کرے گا ، ایک ، ”ذاتی معلومات کے تحفظ کے ضوابط برائے کوریج، ادبی مقاصد ، جامعاتی تحقیقی میدان “ اور دوسرا ، ” نیل فیری، کے ذاتی معلومات کے تحفظ کے قواعد “ ۔ جب ذاتی معلومات ، صحافتی مقاصد کیلئے استعمال ھوں ،تب ”ذاتی معلومات کے تحفظ کے ضوابط برائے کوریج، ادبی مقاصد ، جامعاتی تحقیقی میدان “ کا پابند رھے گا ، اور جب ذاتی معلومات دیگر مقاصد کیلئے استعمال کرے تب ” نیل فیری ، کے ذاتی معلومات کے تحفظ کے قواعد “ کا پابند رھے گا ۔
ذاتی معلومات کے تحفُظ کے نظام کو مضبوط بنانا ۔
ذاتی معلومات کے مناسب انتظام کے مقصد کیلئے، ایک نگرانِ اعلیٰ ، منتظیمین اور انچارج عملے کو ذاتی معلومات سے متعلق ذمہ داریاں سونپی گئی ھیں ۔
ذاتی معلومات کے استعمال سے متعلق شکایات کا جواب ۔
قارئین کی جانب سے ذاتی معلومات کے استعمال سے متعلق شکایات اور ذاتی معلومات کے افشاء ھونے کی درخواست پر نیل فیری انتظامیہ، مناسب اور فوری طور پر محتاط توجہ دیتے ھوئے کاروائى کرتی ہے .