الفلاح کپ 2021 شا ہین کلب نڑنے جیت لیا

ٹائیں( نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر کا سب سے بڑا کلب لیول کرکٹ ایونٹ الفلاح کپ 2021 جو کے الفلاح کلب ٹائیں کے زیر اہتمام بریان کرکٹ گراؤنڈ ٹائیں میں کھیلا گیا شا ہین کلب نڑنے جیت لیا۔فائنل میچ میں شاہین کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 8 اوورز میں 126 رنز اسکور کئے جس کے تعاقب میں ایور گرین سون کی ٹیم سات اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 70 رنز بنا سکی

۔الفلاح کپ کی سب سے منفرد بات یہ تھی کے یہ کلب لیول انٹری فری ایونٹ تھا جس کا انعام آزاد کشمیر کے اندر ہونے والے کلب لیول ایونٹس سے زیادہ تھا۔جہاں ونر کے لیئے 25000 کیش انعام رکھا گیا تھا وہیں رنر اپ کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لیئے 15000 کیش انعام رکھا گیا جو یقینا ایک نیا اور منفرد ٹرینڈ تھا۔ سپورٹس مین سپرٹ پر ایوارڈ اور دیگر کئی انعامات اور ایوارڈز نے اس ایونٹ کو مکمل مختلف بنا دیا۔

ایونٹ میں 32 کلبوں نے حصہ کیا ۔ الفلاح کپ 2021 کے آخری دن 4 ٹاپ ٹیمیں جیت کا عزم لے کر میدان میں اتری ۔پہلا سیمی فائنل دلچسپ مقابلے کے بعد ایور گرین سون کے نام رہا اور الفلاح کرکٹ کلب جو میزبان تھی ان کا ٹورنمنٹ کا سفر اختتام پذیر ہواجبکہ دوسرا سیمی فائنل شا ہین کرکٹ کلب کے نام رہا اور بنگوئیں سپورٹس کو پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیل پیش کرنے کے بعد اتوار کا دن ہاارڈ لک اور بیڈ ڈے کی وجہ سے الفلاح کپ کی دوڑ سے با ہرہونا پڑا۔فائنل میں 2 بہترین ٹیمیں آئیں۔شا ہین کلب نڑ اور ایور گرین سون ٹائیں۔فائنل میں شا ہیں کلب نڑ نے پروفیشنل اور معیاری کھیل پیش کیا اور آسان مقابلے کے بعد فائنل اپنے نام کیا۔

ایور گرین سون نے پورے ٹور نامنٹ میں بہترین کھیل پیش کیا مگر فائنل میں قسمت کی دیوی مہربان نہ ہو سکی بہرحال شائقین کا دل ضرور جیت لیا۔شا ہین کرکٹ کلب نڑ نے پھر ایک بار ثابت کیا کے وہ ایک ٹاپ ٹیم ہیں اور تمام شعبوں میں تمام حریفوں کو آوٹ کلاس کر دیا۔ کامران ضدی پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے جنہیں ڈائمینشن بزنس سیکشن کی طرف سے عراق کا فری ورک ویزا دیا گیا ۔،دانیال ابرار بیسٹ امپائر، عبیدبیسٹ باولر ،قرار پائے ، سپریٹ آف کرکٹ ایوارڈ مقبول بٹ شہید کرکٹ کلب نے اپنے نام کیا ۔ متین ،مہتاب ،حنان ، کاشان ،سعد ،فہد ،تمثیل ،حذیفہ،ابصار،ضغیم ،انرجیٹک کمیٹی ممبران قرار پائے ۔

ٹورنامنٹ کے انعقاد میں الفلاح کی لوکل کمیٹی اور گورننگ باڈی ممبران شعیب حفیظ کشمیری ،محمد سعود خان ، محمد ادریس خان ،سیماب نقی ،سلمان طارق ، سردار عاشر ، تبسم شان ،عابد حسین ، سردار عاشر،وقاص شان ،آفاق سجاد،کاشف نسیم،رضوان ایوب ،عرفان رشید ،صدام حسین ،سالک حفیظ ،صدام حسین ، باسط طارق ،محمد عتیق اور بیورو چیف یو اے ای روزنامہ نیل فیری عرفان لطیف نے متحرک رول ادا کیا

الفلاح کرٹ کلب ٹائیں نے روزنامہ نیل فیری کی سپورٹس کے فروغ میں بہترین کارکردگی اور بے لوث حمایت پر روزنامہ نیل فیری کو اپنا میڈیا پارٹنر مقرر کر دیا،

المائدہ ریسٹورنٹ ٹائیں اور ڈریم زون موبائل راولاکوٹ۔ الفلاح کرکٹ کلب کے آفیشل سپانسرز ڈکلئیر کر دئیے گئے۔

۔آخر میں تقریب تقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقریب منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی نعیم حیات خان چیف ایگزیکٹیو روزنامہ نیل فیری اور نثار احمد کیا نی ایڈیٹر روزنامہ نیل فیری تھے ۔ دونوں مہمانوں کا ونر اور رنر اپ ٹیموں سے تعارف کروایا گیا ،جس کے بعد انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے

مہمان خصوصی نعیم حیات خان نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے ذریعہ نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کر کے ہم ایک توانا ،صحتمند اور باوقار معاشرہ کا قیام عمل میں لا یا جا سکتا ہے ۔ ٹائیں کے نوجوانوں میں کھیلوں کا بڑھتاہوا رجحان اس بات کا غماز ہے کہ ہماری آنے والی نسلیں تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں میں حصہ لے کر اپنا اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔ الفلاح کرکٹ کے منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے محنت و لگن سے کلب لیول کرکٹ کو متعارف کروایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی کھیلوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی حوصلہ افزا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحتمند قوم کی تعمیر ہارجیت کو خندہ پشانی سے قبول کرنا اور آگے بڑھنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی تعمیر ی سوچ ہی ہمیں غربت ،پسماندگی ،حمایت اور عدم برداشت کے ماحول سے نکا ل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف مصروف رکھنا سب سے زیادہ اہم ہے۔ کھیلوں کے میدان آباد کرکے ہم نئی نسل کو زیادہ بہتر اور صحت مند کشمیر دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لیے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر ان میں توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے کھیل انسان کوصحت مند بناتا ہے اور ایک صحت مند جسم ہی صحت منددل و دماغ کا حامل ہوسکتاہے اس لیے نوجوانوں کو مثبت انداز فکر اختیار کرتے ہوئے کھیلوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے ۔