کھوئی رٹہ میں اب بند کمروں کے پارٹی فیصلے نہیں چلیں گے ،چوہدری قربان ، چوہدری مشتاق

ایمپولی.. اٹلی( سہیل نارمہ)چوہدری سیلمان ایڈوکیٹ مرکزی رہنما پیپلز پارٹی کھوئیرٹہ سے الیکشن کے لیے درخواست جمع کروا کر الیکشن 2021 اپنے حلقہ سے لڑنے اعلان پر یہاں اٹلی میں مقیم ان کے بھایئوں چوہدری قربان اور چوہدری مشتاق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا گھرانہ عرصہ 30سال عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہونے کے باوجود عام کارکنوں کی طرح پارٹی کی کامیابی کے لیے بے لوث کام کر تا رہا ہے
حلقہ کی قیادت نے خلاف میرٹ اور مقامی کارکنوں کو پس پشت ڈال کر بند کمروں میں بیٹھ کرفیصلے کرنے شروع کر دیے ہیں
۔ جو کہ پارٹی نظریات بھٹو شہید کے مشن کے خلاف ہے
نظریاتی کارکنوں اپنا موقف مرکزی قیادت کو دے دیا ہے مگر حلقہ کی عوام اور کارکنوں کے موقف کو ہمیشہ کی طرح نظر انداز کیا گیا مگر ہمیں پھر بھی مرکزی قیادت پر اعتماد ہے
انشاء اللہ عوام علاقہ کی بھرپور حمایت کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے عوام علاقہ کے بنیادی حقوق میرٹ کی جیت کے ساتھ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے.