الیکشن میں مخالفین کو سرپرائز دونگا، آزاد امیدوارخان امجد خان

اسلام گڑھ(نامہ نگار)حلقہ چکسواری سے آزاد امیدوار اسمبلی خان امجد خان نے کہا ہے کہ غریبوں کے ووٹ کو عزت دینے کے لئے انتخابی سیاست میں قدم رکھا ہے۔عوامی حقوق کا تخفظ اولین ترجیحی ہے۔رمضان المبارک کے دوران اہم شخصیات قافلے میں شامل ہوں گی ۔ نوجوانوں کے اصرار اور عوامی خواہشات پر انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے

۔خالق آباد سے لیکر پلاک تک یوتھ کاووٹ موجود ہے۔سیاسی مخالفین کو الیکشن میں سرپرائز دوں گا۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنے پانچ پانچ سالہ دور اقتدار کے دوران علاقہ بینسی کے لئے ایک تھیلے کا کام نہیں کیا۔علاقہ بینسی میں چھوٹے قبائل آج بھی احساس محرومی کا شکار ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے علاقہ بینسی کی بزرگ سیاسی وعلمی شخصیت صدر معلم(ر) محمد رشید دیوان،،بابر طارق،عارف حسین خالی،راجہ یونس،مرزا وقاص،عمر حسین ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

خان امجد خان نے مذید کہا کہ حلقہ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ سے انہیں کوئی اختلاف نہیں ہے۔وہ تمام ان کے لئے قابل احترام ہیں۔عوام کی خدمت ان کی زندگی اصل مشن ہے۔

علاقہ بینسی میں مقیم چھوٹے قبائل کا معیار زندگی بلند کرنے اور ان کا احساس محرومی ختم کرنے کی ضرورت ہے۔جس پر مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی یکسر ناکام رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے علاقہ کی بزرگ شخصیات،یوتھ کے نوجوانوں اور قریبی رفقاء کے اصرار پر آزاد امیدار کے طور پر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔رمضان المبارک کے دوران علاقہ بینسی سے قدآور شخصیات قافلے کا حصہ بنیں گئیں۔

عید کے بعد خالق آباد سے لیکر پلاک تک بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس مین ہوں اور پیچھے ہٹنا میں نے نہیں سیکھا،11سالہ سیاسی جدوجہد کا پھل ضرور ملے گا۔