شاہراہ سرینگر خطرناک لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے بند

جہلم ویلی(راجہ منیب چکاروی)
ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سردار طارق محمود نے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر سردار عبد القادر جہلم ویلی شاہراہِ سرینگر سیری لینڈ سلائیڈنگ کا معائنہ کیا اور روڈ بحالی کے لیئے این ایچ اے اور محکمہ شاہرات عامہ کے جاری آپریشن کا معائنہ کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے کل شام خطرناک سلائیڈنگ ہوئی ہے اطلاع ملتے ہی مشینری روانہ کردی گئی تھی مگر بارش اور لینڈ سلائیڈنگ مسلسل شروع تھی اور رات کا اندھیرا ہوچکا تھا کام نہیں ہوسکا صبح سحری کے وقت دوبارہ دو ہیوی مشینری دونوں اطراف سے سلائیڈ کو ہٹا رہی ہیں ملبہ نیچے نہیں پھینک سکتے ہیں وہاں پر آبادی ہے اسلیے ملبہ ڈمپ کررہی ہے امید ہے جلد ہی چھوٹی گاڑیوں کے لیئے روڈ بحال ہوجائے گی ۔۔۔۔۔۔۔
مگر شہری دوران بارش غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں کیونکہ کسی بھی وقت کسی جگہ سے سلائیڈ آسکتی ہے ۔۔تازہ ترین!! اطلاعات کے مطابق
چکار ویلی اور اسکے مضافاتی علاقوں میںجاری بارش کا سلسلہ تھم نہ سکا ہے
لینڈ سلائڈنگ سے اہم رابطہ سڑکوں کے بند ہونے اور زرعی رقبہ جات کو نقصان پہنچنے کی اطلاقات مل رہی ہیں ۔
بالائی سیاحتی مقامات پر ہلکی برفباری سے موسم سردہو گیا ہے ۔۔