ممکنہ احتجاج ،راولپنڈی کے مختلف علاقے سیل، فیض آباد انٹرچینج بند

راولپنڈی
کالعدم مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر شہر کے مختلف ‏مقامات کو ایک بار پھر سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیوی مشینری اور کنٹینرز فیض آباد کے مقام پر پہنچا دیئےگئے ‏ہیں جب کہ ڈبل روڈ، شمس آباد سے آئی جے پی روڈ جانے والا لنک روڈ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

ممکنہ احتجاج کے پیش نظر مزید علاقے بھی سیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چاندی چوک اور ‏سسکتھ روڈ پر بھی ہیوی مشینری پہنچادی گئی ہے۔
ڈبل اورشمس آبادسےآئی جےپی روڈجانےوالالنک روڈبھی بندکردیاگیا ہے ، کنٹینرز کو مری روڈ پر لگی گرل کے ساتھ ویلڈ کر کے بند کیا گیا ہے.

رحمان آباد سے ملحقہ علاقوں کو بھی سیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیض آباد انٹرچینج اور مری ‏روڈ کو ٹریفک کے لیے بندکر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد جانےوالی اور راولپنڈی آنے والی مری روڈ بھی بندکر دی گئی ہے۔ ٹیکسلا، واہ اور دیگر ‏شہروں سے راولپنڈی جانے والے راستوں پر بھی رکاوٹیں رکھی جارہی ہیں۔

Comment