آزادکشمیرمیں پرانے شکاری نیا جال لیکر مداریوں کا کھیل رچا رہے ہیں ،سمیرا فرخ

کھوئی رٹہ (محمد معروف سے )چئیرمین بی ٹی ایم گلوبل صحافی و کالم نگارسمیرا فرخ نے کہا ہے آزاد کشمیر میں ایک بار پھر الیکشن کی گہماگہمی جاری ہے برادری ازم کا بیج بو کر سیاستدان بھولی بھالی عوام کو نئے جال میں پھنسانے کے پر تول رہے ہیں چکنی چپڑی باتوں سے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے

تحصیل پریس کلب کھوئی رٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا آزاد کشمیر کی سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں،ہسپتالوں میں دوائی نہیں،کرپٹ مافیا کا راج ہے،برادری ازم کا پرچار ہے،مہنگائی بے روزگاری اور پریشانیوں نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے ووٹر ان لوگوں کو ووٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجیں جنھوں نے کرونا کے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو راشن،دوائی اور خیبر خواہی کی بدقسمتی سے میرے کشمیر کے پریشان حال لوگوں کو سیاستدان بغیر منصوبہ اور پروگرام دئیے مداریوں جیسا کھیل رچا رہے ہیں

انھوں نے کہا سیاست میں معیار ہونا چاہیے ووٹر اچھی سوچ بہترین ماضی اور بہتر کردار والے نمائندے کو نمائندگی کے لیے منتخب کریں ورنہ یہ نام نہاد اشرافیہ اگلے پانچ سال پھر نئے روپ میں لوگوں کو لوٹا لگانے آئیں گے انھوں نے کہا میں برطانیہ سے پانچ دن کے لئے عمران خان کی تبدیلی کو ووٹ دینے آئی تھی مگر عمران خان کے ساتھ پھر وہی لوگ مل گئے جنھوں نے اس ملک کے لوگوں کے وسائل کو لوٹا تھا لہذا تحریک انصاف تبدیلی نہ لا سکی

انھوں نے قوم کو مایوس کیا ہے اس ملک کے لوگوں کو ایسے انقلاب کی ضرورت ہے جو قابل،دیانتدار اور قوم کا درد رکھنے والے ہوں تقریروں سے نہ پاکستان خوشحال ہو گا نہ کشمیر آزاد ہو گا اس موقع پر صدر امہ ویلفیئر فاؤنڈیشن ظفر اقبال غازی،چیئرمین امہ فاؤنڈیشن طالب حسین مغل،مسلم لیگ ن اوور سیز کے رہنما محفوظ مغل،ریٹائر ہیڈ ماسٹر منیر حسین مغل،تحریک انصاف خواتین ونگ ضلع کوٹلی کی سینئر نائب صدر سونیا محمود،سماجی کارکن سونیاریاست،سرپرست تحصیل پریس کلب کھوئی رٹہ مجیب اکبر راجہ،صدر زاہد سلطانی، نائب صدر محمد آصف،جنرل سیکرٹری راجہ طالب حسین، محمد معروف،عمر مشتاق بھیالوی,نائب صدر امہ ویلفیئر فیاض احمد سلطانی،صدر ہوپ ویلفیئر آرگنائزیشن چوہدری جلیل و دیگر رہنماؤں نے دنیا بھر میں تحریکوں کے لئے کام کرنے اور اپنے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے میڈم سمیرا فرخ کے کارناموں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔