برمنگھم ، ابرار مغل کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ اداکر دی گئی

برمنگھم( نیل فیری نیوز ) برمنگھم کی معروف کاروباری شخصیت عبد القیوم مغل اور نمایندہ جنگ/جیو برمنگھم ابرار مغل کی ہمشیرہ صاحبہ کا نماز جنازہ جامع مسجد علی برمنگھم میں ادا کردیا گیا ہے

جبکہ انکے اپنے آبائی علاقے سیاکھ ڈڈیال میں سپرد خاک کیا جاۓ گا وہ گزشتہ ہفتے سٹن کولڈ فیلڈ کے مقامی ہسپتال میں پانچ ہفتے تک وینٹی لیٹر پر رہنے کے باوجود صحت یاب نہ ہوسکی،طویل علالت کے باعث گزشتہ دنوں وفات پاگئیں تھیں مرکزی جامع مسجد علی برمنگھم میں انکے نمازہ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ عزیر و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ مرحومہ کی باڈی کو پاکستان لے جایا جاے گا جہاں انھیں متوقع طور پر بروز منگل آبائی علاقے سیاکھ میں سپرد خاک کردیا جاۓ گا

جنگ و جیو کے نمائندہ برمنگھم ابرار مغل اور معروف کاروباری شخصیت قیوم مغل سیاکھوی کی ہمشیرہ کورونا کے باعث برمنگھم کے مقامی ہسپتال میں ایک ماہ سے بھی طویل عرصہ تک وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملی تھیں ،آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر زاہد تبسم ،سا بق صدر عامر محبوب،سیکرٹری اطلاعات و چیف ایڈیٹر روزنامہ نیل فیری نثار کیانی ، سنیئر صحافی رہنما پی ایف یوجے سردار لیاقت علی خان، سردارکاشف علی، نمائندہ نیل فیری ڈڈیال راجہ سفیر کیانی نے ابرار مغل سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے
اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات کو بلند کرتے ہوۓ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرما ئے