راولاکوٹ دھرنا مہنگائی سے نجات کا راستہ ہے: نیپ یواے ای

یواے ای(پ ر) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی(یو اے ای) کے رہنمائوں شاہد اختر ، قمر رحیم ، دانش لیاقت ، رمیض کاشر، رحیم خان ، عبیداللہ، مرتضی خان نے کہاہے کہ راولاکوٹ میں جاری نیپ این ایس ایف کا دھرنا مہنگائی سے نجات کا راستہ ہے .مہنگا ئی مکاؤ عوامی دھرنے سے محنت کش عوام کو زندگی کی نئی امید جاگی ہے۔ آٹے سمیت بنیادی ضرورت کی اشیاء پر سبسڈی بحال کی جا ئے.

نیشنل عوامی پارٹی یو اے ای برانچ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مہنگا ئی مکاؤ دھرنے سے بے بس و لاچار عوام کے لیے زندگی کی ایک نئ امید جا گی ہے ۔ مسلسل بڑھتی ہو ئی مہنگا ئی سے عوام تنگ اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ،

آ ئے روز بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے . ، بجلی جو کشمیر سے پیدا ہو رہی ہے اس پر بے تحاشہ ٹیکسز لگا کر مہنگے داموں دی جا رہی ہے ، کشمیر سے ہونے والی تجارت کا سامان بھی کشمیر کے بجاۓ پاکستانی منڈیوں میں لے جا کر ٹیکسز لگا کر واپس کشمیر لایا جاتا ہے ۔

حالات کے تھپیڑوں نے نیپ این ایس ایف کو بڑی لڑائیاں لڑنے کی جانب دھکیلا ہے ان تمام مسائل کے حل کے لیے نیپ/این ایس ایف کا شدید سردی میں بھی دھرنا دے کر بیٹھنا تاریخ رقم کرے گا۔ہم اپنے مینی فیسٹو کے مطابق مسائل کا سدباب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک خواب ہے کہ سیاسی جماعتیں اورتمام مکا تب فکر کے لوگ اپنے اختلافات بھلا کر دھرنے کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے مل کر کام کریں جیسے ایک ہنگامی حالت کے دوران کیا جاتا ہے اور ایسے اقدامات اٹھائیں جن سے زمین پر موجود ہر انسان کی عزت اور اس کے حالات میں بہتری کو یقینی بنایا جائے،کیونکہ تب ہی لاکھوں لوگ آسان زندگی کے قابل ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا عام لوگوں سمیت میڈیا بھی مہنگائی کے طوفان کو خطرے کی طرح اہمیت دیں تاکہ گھروں میں راحت آ سکے

۔ یہ تاریخ کے وہ لمحات ہیں جب ہمیں بیدار ہونا ہوگا۔ ہمیں خوابوں کی ضرورت ہے، ہم خوابوں کے بغیر نہیں جی سکتے، لیکن ہر چیز کے لیے ایک وقت اور جگہ ہوتی ہے۔ایک خواب حقیقت بیان کرنے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

نیپUAE برانچ دھرنے کے شرکاء کے پشت پر کھڑی ہے اور دھرنا جاری رکھنے کے لیے ہر طرح کی سپورٹ کرے گی ۔