لیڈز. سردار آفتاب کے حالات زندگی پر مشتمل کتاب کی تقریب رونمائی

لیڈز(نیل فیری رپورٹ )
ادارہ آفتاب ریسرچ اینڈ پبلشنگ سینٹر کے زیر اہتمام ممتاز آذادی پسند اور مادروطن ریاست جموں کشمیر کے عظیم مزاحمت سردار آفتاب ایڈووکیٹ مرحوم کے حالات ذندگی اور جدوجہد پر مختلف لوگوں کے کالم اور خیالات پر مشتمل کتاب دھرتی کا عظیم مزاحمت کار جس کو ممتاز غزنی نے ترتیب دیا کی تقریب رونمائی گزشتہ روز برطانیہ کے شہر لیڈز میں منعقد ہوئی جس میں مختلف سیاسی اور سماجی اور سابق صدر جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون سردار آفتاب ایڈووکیٹ مرحوم کے ساتھیوں نے ان کی ذندگی اور جدوجہد کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اس تقریب میں کشمیری تارکین وطن کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے یہ عہد کیا کہ وہ آفتاب خان کے مشن کا جاری رکھیں گے اور جموں کشمیر کی مکمل آزادی اور خوشحالی تک سفر جاری و ثاری رہے گا۔آفتاب ریسرچ اینڈ پبلشنگ سینٹر کے نام سے ادارے کے قیام کا اصل مقصد منقسم اور منتشر ریاست جموں کشمیر کے مختلف حصوں میں اور دنیا بھر میں بکھرےادیبوں،شاعروں،معاشیات دانوں،سیاسی،مفکرین،سانئسدانوں،محققین کے درمیان ربط پیدا کرنا اور ریاستی تاریخ معشیت ادب اور ثقافت پر تحقیق کر کے کتب اور مکالوں کی اشاعت کر کے نوجوان نسل تک پہچانا ھے-
سیمنارز،کانفرسز،ورکشاپس کے ذریع نوجوان نسل کی کردار سازی شخصیت سازی اورتاریخی شعور اور جدید سانئسی علوم سے روشناس کرانا اور اس ادارے کے زیر اہتمام سردار افتاب مرحوم کے آبائی شہر تھوراڑ میں آفتاب لائبریری کا قیام عمل میں لانا ھےپروگرام میں مقررین کی ایک بڑی تعداد نے خطاب کیا ان میں شہید کشمیر بطل حریت محمد مقبول بٹ کے فرزند شوکت مقبول بٹ ایڈووکیٹ،جموں کشمیر نیشنل انڈپنیڈنس الانس کے چیئرمین محمود کشمیری،متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے سردار امجد یوسف،
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سیاسی شعبہ کے سربراہ نسیم اقبال ایڈوکیٹ،
ممبران سپریم کونسل جے کے ایل ایف ایس ایم ابراہیم ایڈوکیٹ،صابر گل،
صدر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون سید تحسین گیلانی،یوسف چوہدری،امجد نواز، خواجہ کبیر احمد، جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے سینئر راہنما انجینئر خواجہ حسن محمود،جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عرفان یعقوب،جمیل اشرف، رضوان صدیق،الطاف عباسی،نعیم خان، ایاز خان،شبیر ایڈوکیٹ،پرویز اختر، لیاقت لون،آفتاب خان،پاکستانی بائیں بازوں کے ممتاز دانشور عباس بیگ ایڈوکیٹ،واجد ایوب،اسد خان،فاروق نذیر، آصف مسعود،عظمت اے خان،یاسر نوید شامل ہیں اور افتیاز خان نے ترانا پیش کیا۔ تمام آزادی پسند جماعتوں کے زونل صدور بھی پروگرام میں شریک تھے جبکہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ(صغیر) کے زونل صدر سردار مہتاب ایڈوکیٹ اور جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے زونل صدر امجد اشرف خرابی صحت کے باعث پروگرام میں شرکت نہیں کر سکے۔