خواتین کے حقوق کی بات اسمبلی فلور پر بھی اٹھاوں گی، محترمہ شاہدہ صغیر

اسلام آباد (نیل فیری)وزیر حکومت برائے سماجی بہبود و ترقی نسواں محترمہ شاہدہ صغیر نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔
خواتین کے جاندار کردار اور شمولیت کے بغیر کوئی بھی قوم یا معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، 8 مارچ عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے اپنے حلقہ انتخاب میں خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ شاہدہ صغیر نے کہا آج کا دن عورتوں کے عزم و ہمت ، جرات و بہادری ، ایثار و قربانی اور لازوال کردار کا عکاس اور آئینہ دار ہے۔
عورتوں کی شمولیت اور جاندار کردار کے بغیر کسی بھی معاشرے یا قوم کی ترقی کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، اج ہر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی موجودگی ، ان کی ہمت اور محنت نے ثابت کیا ہے کہ آج خواتین باوقار طریقے سے مردوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار اور کلیدی رول پیش کر رہی ہیں ۔
انشاء اللہ جہاں تک ممکن ہو سکا ہم آزاد کشمیر کی خواتین کے حقوق کے تحفظ اور بہتری کے لیے بھرپور کام اور عزم پر مضبوطی سے کاربند رہنے کا اعادہ کرتے ہیں
کیوں کے با اختیار خواتین ہی ملک و معاشرے میں سماجی ، اقتصادی شعبوں کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں
ہم مساوی حقوق ، یکساں تعلیم و تربیت ، معاشی مواقع ، اختیارات اور صنفی مساوات کے لیے با معنی کوشش و کاوش کریں گئے کہ خواتین کو مردوں کے برابر اور شانہ بشانہ کھڑا کر سکیں تا کہ وہ ملک و ملت کی بہتری کے لیے اپنا فطری اور مثبت کردار ادا کر سکیں
اس کہ علاوہ خواتین کے ساتھ گھریلو تشدد اور harassment ، صنفی تعصب کے خلاف مضبوط اور مربوط قانون سازی کے لیے اسمبلی میں بھی آواز بلند کریں گئے