کوٹلی (ویب ڈیسک) ضلع کوٹلی کی تحصیل کھوئی رٹہ کانوجوان پاکستان کرکٹ ٹیم انڈر19 میں سلیکٹ، سلیکشن پرمبارکبادوں کاتانتابندھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کوٹلی کی تحصیل کھوئی رٹہ کے نواحی علاقے برھی بٹل کے باسط ایوب کی پاکستان کرکٹ ٹیم انڈر19 میں سلیکشن پراہل علاقہ کی باسط ایوب اوران کے خاندان کومبارکبادوں کاتانتابندھ گیا۔
اس حوالے سے مختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادنے کہاکہ آزادکشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،باسط ایوب کی پاکستان کرکٹ ٹیم انڈر19 میں سلیکشن آزادکشمیرکے کیلئے بڑا اعزازہے اورہم امیدکرتے ہیں کہ باسط ایوب دنیابھر میں آزادکشمیرکانام روشن کریں گے۔
نوجوان کرکٹ باسط ایوب