ریڈ فاؤنڈیشن کا کفالتِ ایتام پراجیکٹ کے لیے چک سواری میں فنڈ ریزنگ پروگرام۔

چک سواری (تحصیل رپورٹر) ریڈفاؤنڈیشن کی طرف سے چک سواری میں کفالت ایتام پراجیکٹ کے لیے فنڈریزنگ پروگرام۔جنرل منیجرریڈفاؤنڈیشن شفیق خان نے کہاکہ پاکستان وآزادکشمیرمیں اڑھائی کروڑبچے ایسے ہیں جنہوں نے سکول کامنہ تک نہیں دیکھا اوریہ تعداددنیابھرکے170ممالک کی کل آبادی سے زیادہ ہے۔انسان اورجانورمیں بنیادی فرق یہی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے کام آتے ہیں۔اڑھائی کروڑ بچوں کوتعلیم دیے بغیرفلاحی ریاست کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔خدانخواستہ ان اڑھائی کروڑبچوں میں سے کوئی دہشت گردگروہ کے ہتھے چڑھ گیاتوتباہی ہے۔تعلیم انسان کابنیادی حق ہے اوراگرکوئی اس حق سے محروم رہ گیاتودوسروں کے حقوق بھی کسی صورت محفوظ نہیں۔

ریڈفاؤنڈیشن گذشتہ ستائیس سالوں سے تعلیمی میدان میں کام کررہی ہے۔ریڈ فاؤنڈیشن میں زیرتعلیم ہزاروں یتیم بچوں کی تعلیم وکفالت پرسالانہ چھتیس کروڑروپے سے زائدرقم خرچ ہوتی ہے جومخلص ومخیرحضرات کے تعاون سے ممکن ہے۔آزادکشمیرمیں ریڈفاؤنڈیشن کے تین سوسے زائدتعلیمی ادارے علم کانورپھیلا رہے ہیں۔سماہنی ضلع بھمبرسے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم تین سال کی عمرمیں والدکے سایہ سے محروم ہوا۔پھرجب جماعت سوم میں پہنچاتووالدہ کا سایہ بھی سرسے اٹھ گیا جس کے بعدناناکے پاس رہائش پذیراختیارہوا۔یہ طالب علم ریڈفاؤنڈیشن میں زیرتعلیم رہنے کے بعدگذشتہ عرصہ میں ایم بی بی ایس ڈاکٹربن چکاہے۔

حدیث مبارکہ کامفہوم ہے کہ یتیم کی کفالت کرنے والااورمیں قیامت کے روز دو انگلیوں کی طرح قریب ہوں گے۔فی سبیل اللہ کوئی کام،علم نافع اوراولادِ صالح صدقہ جاریہ کے ذرائع ہیں۔آپ کے مالی تعاون سے علم حاصل کرنے والے طالب علم کی نسلیں تک آپ کے لیے صدقہ جاریہ کاسبب بنیں گی۔ریڈفاؤنڈیشن کی طرف سے یتیم ومستحق بچوں کوجب سکول کی نئی وردی ملتی ہے تووہ دن اُن کے لیے عیدکادن ہوتاہے۔لہٰذاصدقہ جاریہ اورمعاشرتی ذمہ داری کے اس کام میں خودبھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اوردیگرمتعلقین کوبھی اس بارے آگاہ کریں تاکہ علم کے ذریعے معاشرے کی تعمیرکاخواب شرمندہ تعبیرہوسکے۔

ریجنل منیجرمیرپورریڈفاؤنڈیشن ظفرنذیرنے کہاکہ ہمارے بڑوں نے جودرخت لگائے تھے اُن کاپھل آج ہم کھارہے ہیں۔ایسے ہی ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے قیمتی اثاثہ چھوڑناچاہیے۔برصغیرکی عظیم درس گاہ علی گڑھ یونی ورسٹی نے قیام پاکستان کے لیے اچھی قیادت فراہم کی۔ضلع میرپورکے ریڈفاؤنڈیشن کے تعلیمی اداروں میں چارسوسے زائدیتیم بچے زیرتعلیم ہیں۔چترپڑی سے تعلق رکھنے والے رکشہ ڈرائیورکی بچی کاگذشتہ سال میڈیکل کالج میں داخلہ ہوا۔چک سواری میں قائم ریڈفاؤنڈیشن ہائی سکول میں چوبیس یتیم بچے زیرتعلیم ہیں جنہیں درسی کتب،وردی ریڈفاؤنڈیشن کی طرف سے دی جاتی ہے اورسوسے زائدایسے ناداربچے ہیں جنہیں فیس میں خصوصی رعایت دی جاتی ہے۔چک سواری میں ریڈ فاؤنڈیشن کی عمارت کے لیے چارکنال اراضی خریدکرلی گئی ہے۔عمارت کانقشہ بن چکاہے اورمستقبل قریب میں علاقہ کے مخیرحضرات کے تعاون سے اس نقشے میں رنگ بھریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے محترک راہ نماچودھری زاہدپرویزنے اپنے خطاب میں کہاکہ آزادکشمیرکے بچے بہت لائق ہیں صرف وسائل کی کمی یاتعلیمی کی اہمیت نہ ہونے کے سبب تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ہماراتعلیمی نظام ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں سوسال پیچھے ہے۔گذشتہ دوسالوں میں ڈیڑھ ارب ڈالرز فری لانسرزنے گھربیٹھے کام کرکے کمایا۔ہمیں بھی تعلیمی نظام کوبہتراوربچوں کوہنرمندبنانے کی ضرورت ہے۔ریڈفاؤنڈیشن کے تعلیمی میدان میں کارہائے نمایاں باعث فخرہیں اورمعاشرتی اصلاح کے لیے بالخصوص یتیم ومستحق بچوں کی تعلیم کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔

اس کے علاوہ تقریب سے نوجوان صحافی عمران بلال،پروفیسرریاض مرزا، ریٹائرڈ صدرمعلم وصدرمرکزی میلادکمیٹی چک سواری حاجی تاسب حسین چودھری نے بھی خطاب کیا اورریڈفاؤنڈیشن کی تعلیمی خدمات کوزبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

فنڈریزنگ پروگرام میں چودھری زاہدپروزنے10،مہربان حسین،محمداسلم اور چودھری مظہرالٰہی نے پانچ پانچ طلبہ،چودھری شاہدبشیرسوہاج نے تین،چودھری مظہراقبال اورمحمداسحاق نے ایک ایک یتیم بچے کے سالانہ تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کااعلان کیا۔

خواب بکھرنے نہ پائیں کے عنوان سے منعقدہ فنڈریزنگ تقریب میں سابق اُمیدوار اسمبلی چودھری سعوداقبال،سابق اُمیدواراسمبلی چودھری مظہراقبال،راجہ شجاعت علی خان،چودھری محمودارنوع،چودھری منیرحسین سیٹھی، داؤداحمد کاشف، چودھری محمدتاج،چودھری عثمان علی کلیال پنیام،راجہ میرافضل،اسراراحمدبٹ،آزادپریس کلب چک سواری کے صدرراجہ اظہر محمود رضوی،حاجی چودھری اورنگ زیب،حاجی چودھری عبدالغنی بھگور،خواجہ آفتاب تابی،ماسٹرراجہ شہبازخان،ریٹائرڈصدرمعلم حاجی چودھری محمد بشیرپرواز، چودھری شہپال خان سمیت کثیرتعدادمیں عوام علاقہ نے شرکت کی۔#