محنت کش منور شاہ کا گھر جل کر خاکستر ہو گیا

ٹائیں (نمائندہ نیل فیری) کالاکھتیر کے نواحی مقام سینے نا گلہ میں محنت کش سید منور حسین شاہ کا مکان جل کر خاکستر ہوگیا. آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے نتیجے میں مکان چند منٹوں میں جل کر مٹی کا ڈھیر بن گیا.

واقعات کے مطابق اتوار کی صبح منور حسین شاہ دانت کے درد کے باعث پڑوس میں دوائی لینے گئے جہاں انہیں فون کرذریعے بتایا گیا کہ آپ کے گھر سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں، جس کے بعد منور حسین شاہ فوری طور پر گھر پہنچے، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے گھر میں صبح ناشتے کے لیے آگ بھی نہیں جلائی تھی احتمال ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے.

گھر سے آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھ کر کالاکھیتر اور گردونواح کے نوجوان فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی میں حصہ لیا. لیکن بپھری آگ کے سامنے امدادی کارروائیاں کچھ بھی نہ کرسکیں اور مکان مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا.

تھلہ کالاکھیتر کی فلاحی تنظیموں نے علاقے کی سفید پوش شخصیت کی فوری مالی امداد کی اپیل کی ہے. جبکہ مقامی معززین نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے وہ ضلع پونچھ کی انتظامیہ کو ہدایت کرے کے وہ آفات سماوی فنڈز سے فوری طور سفید پوش شخصیت کی مالی امداد کرے. منور حسین شاہ کی کل جمع پونجی ان کاگھر تھا جو جل کر راکھ بن گیاہے. بروقت مالی امداد سے منور حسین شاہ کےمکان کی دوبارہ تعمیر یقینی بنائی جا سکتی ہے. مخیر حضرات
منور حسین شاہ سے اس نمبر پر رابطہ کر کے مالی معاونت کرسکتے ہیں
03400150599