)کمروٹہ ٹو پوٹھ و نامرالہ گہل روڈ کی پختگی کےلئے نامرالہ میں اجلاس

گلہ ملی خان( نیل فیری نیوز)کمروٹہ ٹو پوٹھ و نامرالہ گہل روڈ کی پختگی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ کمروٹہ ٹو پوٹھ و نامرالہ گہل سڑک پختہ نہ ہونے کی وجہ سےہزاروں افراد دور جدید میں بھی زمانہ قدیم کےطریقوں پر زندگی گزار رہے ہیں ۔ حالیہ الیکشن میں عوام سے کیے گے وعدے پورے کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار نامرالہ کہ مقام پر متحدہ عوامی کمیٹی پوٹھ نامرالہ وگہل کی مشترکہ میٹنگ میں کیا گیا ۔ اجلاس میں عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آزادکشمیر حکومت سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ اس سڑک کو فی الفور مکمل کیا جائے

متحدہ عوامی کمیٹی کہ ممبران سردار نواز، خطیب ایڈووکیٹ، سردار شمریز سردار عاشق و دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کی پختگی کہ سلسلہ میں مشترکہ جہدوجہد اور عوامی آگہی مہم جاری رکھیں گے روڈٖ کی پختگی اور دیگر مساہل کہ حل لیے مشترکہ لڑا ئی جاری رکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک عشرے سے کبھی ایک پارٹی کا امیدوار آکر وعدہ کر جاتا کبھی دوسرا لیکن تا حال روڈ پختہ نہ ہو سکی

مریض ہسپتالوں میں پہنچے سے پہلے دنیا سے​​​​​​​چلے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ سڑک ایک لمبے عرصہ سے کسی مسیحا کی منتظر ہے لیکن کسی بھی حکومت نے آج تک توجہ نہیں دی ہمیں اپنے حق کے لئے سڑکوں پر آنے کےلئے مجبورکیا جا رہا ہے ۔ عوامی آگاہی مہم کے بعدروڈ کی پختگی کے حوالہ سے احتجاج کیا جائے گا جو سڑک کا کام شروع ہونے تک جاری رہے گا

۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ روڈ پر پہلے سے جاری شدہ منصوبہ جات جنکا ٹینڈر ہو چکا فی الفور مکمل کیا جائے اور بقیہ رہ جانے والی 4 کلومیٹر روڈ اندر ایک ماہ ٹینڈر کیا جائے تا کہ ایک بہت بڑی آبادی جو اس رابطہ سڑک کہ فنکشنل نہ ہونے کیوجہ سے کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہی ہے انکے دکھوں او تکلیفوں کا مداوا ہو سکے