27 نومبرعوام کا ووٹ مایوسی اور محرومی کے تالے کو کھولے گا، اسامہ صیاد چغتائی

پانیولہ( نیل فیری نیوز )آزاد امیدوار برائے لوکل کونسل وارڈ آرنیلہ بنگوئیں اسامہ صیاد چغتائی نے کہا ہے کہ 27 نومبر کوطلوع ہونے والا سورج ” عوام کا ووٹ مایوسی اور محرومی کے تالے کو کھولے گا۔” حکمران طبقے نے 31 سال بلدیاتی الیکشن نہ کروا کر انتقال اقتدار کراس روٹ رول تک پہنچانے کی راہ میں بارودی سرنگیں بچھائیں، ان بارودی سرنگوں کا نقصان حکمرانوں کو نہیں عوام کو بھگتنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ عوام بلدیاتی الیکشن میں کراس روٹ لیو ل سے اپنی قیادت کا انتخاب کر کے موروثی سیاست کو ٹائیںڈھلکوٹ پل سے دریا برد کریں گے۔اسامہ صیاد چغتائی نے کہا کہ قوم کو پسماندہ رکھنے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں عوام مسترد کردیںگے اور ان سے ووٹ کے ذریعے اپنے حقوق کا حساب لیں گے انتخاب کے بعد قوم کے محرومیوں کا ازالہ نہ کر سکا تو قوم کے سامنے خود کو احتساب کے لئے پیش کروں گا ۔

وارڈ کے تمام لوگ میرے لئے برابر ہیں اور میں ان سب کی ایک جیسے خدمت کروں گا، اسامہ صیاد نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں اور نام نہاد ترقی کے دعوے کرنے والوں دونوں نے قوم کو مایوس کیا ہے،عوام اب روایتی سیاسی جماعتوں کے جھوٹے نعروں پر اعتبار نہیں کریں گے اور مزید دھوکا نہیں کھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وارڈسے کامیاب ہونے کے بعدانشاء اللہ میں عوام کے حقوق کا نگہبان ہوں گا اور ان کے حقوق پہنچانے میں کوئی کوتاہی نہیں برتوں گا اور جن لوگوں نے عوام کے حقوق کھائے ہیں ان سے بھی عوام کے حقوق لیں گے ،

انہوں نے کہا انتخابی مہم میں عوام جس طرح میری حمایت کے اعلانات کر رہے ہیں اور ہمارے کاروان میں شامل ہو رہے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ الیکشن سے پہلے ہی ان لوگوں نے فیصلہ میرے حق میں دے دیا ہے اور 27 نومبر کو صرف رسمی کارروائی ہوگی۔