27نومبر کوالیکشن ضرور ہونگے ،سردار تنویرالیاس خان


راولپنڈی( نیل فیری نیوز)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویرالیاس خان نے کہا ہے کہ الیکشن ضرور ہونگے ، اگر حکومت پاکستان نے سیکورٹی فورسزفراہم نہ کیں تو ہمارے پاس پلان B اور C موجود ہے ۔بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کروا کر کےہم ریاست کے عوام پر کوئی احسان نہیں کر رہے ۔ الیکشن ہر حال میں ہونگے ۔اس میں کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ایل اے و پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کی بھتیجی کی تقریب رخصتیکے موقع پر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سردار تنویرالیاس خان نے کہا آزادکشمیر حکومت اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہےعوام بھی انتخابات کے انعقاد میں اپنا فرض نبھائیں اور امور ریاست اور امور حکومت میں اپنا حصہ ڈالیں ۔الیکشن کے حوالے سے پرسنٹیج 100 فیصد سے زیادہ کوئی وہ ہوتی ہے تو اس پر یقین کریں ۔ہمیں یقین ہے کے حکومت پاکستان بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ۔ 31 سال بعد بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے آزادکشمیر میں عوام بالخصوص نوجوانوں میںانتہائی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔امیدواروں کے بہت زیادہ اخراجات بھی ہو چکے ہیں ۔ عوا م کا دیدنی جوش و خروش اس لئے ہے کہ ان کو ان کا حق ملنے جارہا ہے ۔ہم عوام پر کوئی احسان نہیں کر رہے بلکہ اپنا ذمہ داری نبھا نے جا رہے ہیں ،جو ریاستی عوام کا حق ہے ۔

لوگ اپنی وارڈ یو سی،اور گلی محلے کی ترقی کےلئے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں۔ہم نے حکومت پاکستان سے سیکورٹی فورسز کےلئے درخواست کی تھی ان کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ اس حوالے سے ہم نے ان کو طریقہ کار بھی بتایا ہے وہ پنجاب اور کے پی کے سے سیکورٹی مہیا کر سکتے ہیں۔ہم اپنے تئیں بھی اپروچ کر سکتے ہیں لیکن یہ مناسب طریقہ کانہیں ۔ہم نے بھی اس ضمن میں اپنی پلان بی اور سی رکھے ہوئے ہیں ۔بعض علاقوں میںموسمی صورت حال کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کو واضح بیان اآ چکا ہے ، یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے لیکن اس جگہوں کی تاریخ میںتوسیع کی جاتی ہے تو بعد میں مسائل پیدا ہوں گے ،۔اس لئے الیکشن پوری ریاست میں ایک ہی دن ہوںگے ،۔