بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ، مظفرآباد میں‌ن لیگ کو برتری، نیلم جہلم میں پی ٹی آئی کی جیت

مظفرآباد( نیل فیری نیوز آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔تخت مظفرآباد پی ڈی ایم کے ہاتھ لگ گیا ، 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی، مظفرآباد نیلم اور جلہم ویلی اضلاع میں حکمران جماعت کلین سویپ نہ کرسکی ، غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق 27 نومبر : پہلا مرحلہ میں مظفرآباد ڈویژن کل نشستیں ممبران ضلع کونسل ۔ 74 میں سے
PTI – 32 Seats
PPP – 24 Seats
PMLN – 11 Seats
MC – 3 Seats
IND – 4 Seats نے حاصل کی ہیں..

دارالحکومت میں میونسپل کارپوریشن کے 36 وارڑ میں سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 12 نشستیں جیت کر پہلے، پی ٹی آئی 9 نشتوں کے ساتھ دوسرے نمبر ، جبکہ پیپلز پارٹی نے 8 نشستوں کے ساتھ تیسرے اور آزاد امیدواروں نے بھی سات نشستیں جیت لیں۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی 36 وارڈ میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا 12 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ، پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر برقرار ،میونسپل کارپوریشن کے وارد نمبر 1 امبور سے آزاد امیدوار اقبال میر جبکہ وارڈ نمبر 2 سے مسلم لیگ ن کے سکندر گیلانی ، وارڈ نمبر 3 سے انجم زمان ، وارڈ نمبر 5 سے عدیل خالد اعوان وارڈ نمبر 7 سے سید کرامت گیلانی ، وارڈ نمبر 13 سے راشد قریشی ، وارڈ نمبر 14 سے شہزاد احمد ، وارڈ نمبر 16 سے ممتاز سواتی ، وارڈ نمبر 25 سے راشد اعوان زدگر ، وارڈ 26 سے ارسلان بشیر میر ، وارڈ نمبر 27 سے ندیم پلہاجی ، وارڈ نمبر 28 سے حفیظ قریشی ، وارڈ نمبر 30 سے راجہ عمیر کیانی جیت گئے ۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وارڈ نمبر 4 سے ملک عنایت ، وارڈ نمبر 6 سے ریاض احمد ، وارڈ نمبر 8 سے سید معید شاہ ،وارڈ نمبر 10 سے سید امتیاز شاہ وارڈ نمبر 11 سے مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار منیب قریشی ، ، وارڈ نمبر 15 سے طاہر حسین ، وارڈ نمبر 19 سے ذولفقار بیگ ، وارڈ نمبر 20 سے راجہ طاہر ، وارڈ نمبر 24 سے مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار شیخ مقصود ، پیپلز پارٹی وارڈ نمبر 12 سے حیدر عباسی،وارڈ نمبر 9 سے پیپلز پارٹی کے عمر علی ، وارڈ نمبر 29 سے عدنان جاوید ، وارڈ نمبر 31 سے خالد اعوان ، وارڈ نمبر 32 سے عاصم نقوی ، وارڈ نمبر 34 سے سردار نوید علی ، وارڈ نمبر 35 سے خرم نقوی ، وارڈ نمبر 36 سے ظہیر حسین شاہ، آزاد امیدواروں میں وارڈ نمبر ایک سے اقبال میر ، وارڈ 17 سے فضل محمود بیگ ، وارڈ 18 سے عدیل اعوان ، وارڈ نمبر 21 سے رضا شاہ بخاری ، وارڈ نمبر 22 سے عمران زرگر ، وارڈ نمبر 23 سے ملک معید منظور، وارڈ 33 سے عادل قریشی کامیاب ہوئےـ

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے الیکشن کنٹرول روم میں 2 وارڈز کے نتائج کا اعلان کردیا۔حادثات،لڑای جھگڑے اور پیار و روادری کے ماحول میں 31سال بعد بلدیاتی انتخابات کا میلہ تلخ و شریں یادیں نقوش چھوڑ کر اختتام پزیر ہو گیا،ضلع کونسل کے 1825امیدوار یونین لوکل کونسل کے 7275امیدوار ٗ ٹاؤن کمیٹی سے 275امیدوار ٗ میونسپل کمیٹی 381جبکہ میونسپل کارپوریشن کے 800امیدواروں نے انتخابی دنگل میں حصہ لیا،

نیل فیری کو موصولہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلدیاتی انتخابا ت کے پہلے پہلا مرحلہ میںضلع مظفرآباد متحدہ اپوزیشن ، جہلم ،نیلم ویلی میں حکمران جماعت کو برتری حاصل ہے . ضلع جہلم ویلی کے حلقہ ایل اے 32 چکار سے ڈسٹرکٹ کونسلر کی 8 نشستوں میں سے 4 پر ن لیگ 2 پر پیپلزپارٹی اور ایک پر تحریک انصاف کامیاب۔ کامیاب ہونے والوں میں ن لیگ کے راجہ آفتاب خان، راجہ انور حسین، شیخ محمد صادق اور راجہ عظیم زاہد، پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اقبال اور سید ساجد ہمدانی اور پی ٹی آئی کے چوہدری زاہد شریف شامل ہیں۔ضلع جہلم ویلی لیپہ کے حلقہ ایل اے 33 جہلم ویلی کی 11 نشستوں میں سے 6 پر تحریک انصاف، 1 پر ن لیگ 1 پر پیپلزپارٹی کامیاب۔ جیتنے والے ممبران ضلع کونسل میں تحریک انصاف کے طیب منظور کیانی، چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ، فیصل جاوید، چوہدری ظفر شاہین، مرزا فرید مغل اور ملک محمد اسحاق، پیپلز پارٹی کے بشیر عالم اعوان، ن لیگ کے عبدالعزیز اعوان شامل ہیں۔میونسپل کمیٹی ہٹیاں کی تین نشستوں پر تحریک انصاف پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک ایک نشست جیتنے میں کامیابوارڈ 1 سے پی پی کے خواجہ ناصرالدین چک، وارڈ 2 سے پی ٹی آئی کے شیخ ممتاز حسین اور وارڈ 3 سے ن لیگ کے سجاول خان کامیاب ہوئے۔

ضلع نیلم سے اپر نیلم کی کل 9 یونین کونسلوں میں سے 4 ن لیگ پر ن لیگ، ایک آزاد ، ایک پیپلز پارٹی اور ایک پر پی ٹی آئی جیتی، دو کے بقایا ہیں، اپر گریس سے پی ٹی آئی، لوہر گریس سے ن لیگ، دواریاں سے ن لیگ، لوغات ن لیگ، سرگن آزاد امیدوار،شاردہ پیپلز پارٹی جیت گئی، نگدر کا بقایا ہے۔لوہر نیلم کی 6 یونین کونسلوں میں سے دو پر پیپلز پارٹی، دو پر پی ٹی آئی کامیاب دو کے رزلٹ باقی ہیں۔بلدیاتی انتخابات تحصیل آٹھمقام کی 06 یونین کونسلوں کے نتائج بی ٹی آئی تین پیبلز پارٹی دو جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب اب تک کے نتائج کے مطابق یونین کونسل چلہانہ سے بی ٹی آئی امیدوار عبدالحمید خان اعوان یونین کونسل باڑیاں سے پی ٹی آئی کے ملک سرور اعوان یونین کونسل اشکوٹ سے آزاد امیدوار سید فیاض حسین شاہ یونین کونسل کنڈل شاہی سے پی ٹی آئی کے غلام مجتبیٰ مغل ،یونین کونسل کٹن جاگراں سے پپیپلز پارٹی کے امتیاز قریشی یونین کونسل سالخلہ سے پیپلز پارٹی کے سردار لیاقت یونین کونسل نگدر سے پی ٹی آئی کے راجہ افتخار جبکہ میونسپل کمیٹی آٹھمقام وارڈ نمبر 01 سے پی ٹی آئی کے تجمل شاہ کاظمی وارڈ۔نمبر 02 سے پی پی امیدوار۔ صدیق بیگ کو برتری ۔

۔ ضلع مظفرآباد میں متحدہ اپوزیشن کو 36 وارڈز سے 24 وارڈز پر شاندار کامیابی 3 پر آذاد امیدوار کامیاب، جن میں 2 قوم پرست طلبہ تنظیم جے کے این ایس ایف کے مرکزی عہدیداران رہ چکے ہیں ، جن میں فضل محمود بیگ ، اور ملک عدیل اعوان شامل ہیں ۔پیپلز پارٹی،پی ٹی آی اور مسلم لیگ میں کانٹے دار مقابلہ، آزاد امیدواران نے بھی جم کر مقابلہ کیا،مظفرآباد کی 36 وارڈز سے اس وقت تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتایج کے مطابق متحدہ اپوزیشن پہلے، حکمران جماعت پی ٹی آٸ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔وارڈ 36 نلوچھی سے پیپلز پارٹی کے سید ظہیر حسین شاہ،وارڈ 35 بالا پیر سے پیپلز پارٹی کے سید خرم علی،وارڈ 17 سے پیپلز پارٹی کے راشد سہیل جوش اور چہلہ بانڈی سے خالد اعوان نے کامیابی سمیٹی۔مسلم لیگ ن کے امیدوران نے اس وقت تک چھ وارڈز سے کامیابی حاصل کر رکھی ہے جبکہ پی ٹی آٸ نے ایک وارڈ اور آزاد امیدوار نے ایک وارڈ کے پانچ پولنگ اسٹیشنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوے اپنا لوہا منوایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مظفرآباد سے 1643ٗ امیدواران نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا۔ بلدیاتی انتخابات میں مظفرآباد کی 36وارڈ ز سے وارڈ نمبر 1راڑو امبور سے 13امیدوار تھے وارڈ 2سے 10 امیدوار، وارڈ 3 سے 7 امیدوار، وارڈ4سے 7،وارڈ 5سے 9،وارڈ 6سے 15،وارڈ 7سے 2،وارڈ 8سے 5،وارڈ 9سے 8،وارڈ 10سے 5،وارڈ 11سے 5،وارڈ 12سے 14،وارڈ 13سے 3،وارڈ 14سے 4،وارڈ 15سے 6،وارڈ 16سے 4،وارڈ 17سے 2،وارڈ 18سے 12،وارڈ 20سے 9،وارڈ 19سے 8،وارڈ 21سے 5،وارڈ 22سے 6،وارڈ 23سے 6،وارڈ 24سے 2،وارڈ 25سے 8،وارڈ 26سے 4،وارڈ 28سے ،3وارڈ 27سے 5،وارڈ 29سے 5،وارڈ 30سے 16،وارڈ 31سے 4،وارڈ 32سے 8،وارڈ 33سے 5،وارڈ 34سے 3،وارڈ 35سے 6اور وارڈ 36سے 8امیدوار انتخابی میدان میں بحثیت آزاد اور دیگر سیاسی جماعتوں سے حصہ لیا ٗ اس وقت وارڈ 36سے پیپلز پارٹی کے سید ظہیر حسین شاہ کے مدمقابل آزاد امیدوار طارق مغل اور پی ٹی آئی کے ملک طاہر اختر آمنے سامنے ہیں ٗسید ظہیر حسین شاہ نے 296 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی جبکہ وارڈ 35سے پیپلز پارٹی کے سید خرم علی ٗ مسلم لیگ ن کے جبران خان اور آزاد امیدوار سید شبیر حسین شاہ آمنے سامنے دکھائی دیتے ہیں جن میں سے سید خرم علی کامیاب قرار پاے، وارڈ 34سے پیپلز پارٹی کے سردار نوید کے مد مقابل پی ٹی آئی کے مظہر اللہ چوہدری ہیں،سردار نوید کامیاب ہوے، وارڈ 33سے عادل عرفان قریشی اور شعیب احمد آزاد امیدوار آمنے سامنے دکھائی دیتے ہیں عادل عرفان قریشی نے کامیابی سمیٹی جبکہ وارڈ 32بیلہ نور شاہ سے پیپلز پارٹی کے سید عاصم نقوی اورآزاد امیدوار سید فیاض حسین شاہ مد مقابل ہیں،سید عاصم نقوی کامیاب ہوے۔ اسی طرح وارڈ 31سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر خالد اعوان اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار مظہر احمد آمنے سامنے ہیں،خالد اعوان نے کامیابی حاصل کی، وارڈ 30بانڈی میر صمدانی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے راجہ سعد اقبال اور جہانگیر احمد مغل کی علاوہ سید صابر حسین شاہ میں پنجہ آزمائی جاری ہے،راجہ سعد اقبال ہار گیے،وارڈ 29مدینہ مارکیٹ سے عدنان جاوید بٹ اور خالد محمود مغل زور آزمائی کر رہے ہیں،عدنا جاوید بٹ کامیاب قرار پاے، وارڈ 27مین بازار سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شیخ اظہر کے مد مقابل ندیم خالد پلہاجی،عقیل احمد اور عامر مشتاق کیانی قسمت آزما رہے ہیں،شیخ اظہر ہار گیے، وارڈ 27محلہ کمہاراں سے پی ٹی آئی کے زین علی کھوکھر کے مد مقابل محمد حفیظ قریشی ہیں،زین کھوکھر ہار گیے، جبکہ وارڈ 26خواجہ چوک سے فیصل جمیل کاشمیری کی کامیابی یقینی دکھائی دیتی ہے ان کے مد مقابل خواجہ اعجاز احمد میر جدوجہد میں مصروف ہیں۔ وارڈ 25محلہ شاہناڑہ سے ظہیر احمد قریشی ،کاشف فتح محمد ٗ عاصم ظفر اعوان اور راشد محمود اعوان پنجہ آزما ہیں ٗ وارڈ24خواجہ محلہ سے مسلم لیگ ن کے شاہد محمود زرگر اور مقصود احمد شیخ آمنے سامنے ہیں۔ وارڈ 23نیا محلہ سے پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ اظہر جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما ملک معید منظور آمنے سامنے ہیں۔ملک معید نے کامیابی حاصل کی، وارڈ 22سے خواجہ ارشد احمد پنڈت اور عمران یوسف کے علاوہ قاضی عامر اسلم بھی قسمت آزما رہے ہیں،وارڈ21سے سید سرتاج بخاری اور سید احسن کاظمی مد مقابل ہیں ۔وارڈ 19اپر پلیٹ سے ذوالفقار بیگ ٗ محمد شبیر اعوان،ندیم احمد قریشی آمنے سامنے ہیں ٗ وارڈ 18ماکڑی سے شیخ بشارت علی ٗ بلال احمد اور فیصل نذیر اعوان مد مقابل ہیں وارڈ 18لوئر پلیٹ سے اصغر نثار میر ٗ راشد سہیل جوش ٗ عمران رشید اعوان پنجا آزمائی کر رہے ہیں،راشد سہیل جوش جیت گیےجبکہ وارڈ 17بنک روڈ مظفرآباد سے پی ٹی آئی کے رہنما فضل محمود بیگ اور پی پی پی کے نوجوان کارکن دانش افضل آمنے سامنے ہیں وارڈ 16طارق آباد سے ممتاز خان سواتی ٗ شاہدہ پروین ٗ آمنے سامنے ہیں۔ وارڈ 15طارق آباد جنوب غربی سے سید پرویز الحسن گیلانی ٗ سید ذوالقرنین علی اور راجہ ساجد اسحاق قسمت آزما رہے ہیں۔ وارڈ 14طارق آباد شمال شرقی سے پی پی پی کے محمد بشیر اعوان اور احسن علی احمد عباسی آمنے سامنے ہیں۔بچیر اعوان بری طرح ہار گیے

، اسی طرح وارڈ 13طارق آباد جنوب شرقی سے راشد اقبال عباسی مسلم لیگ ن اور محمد بشیر اعوان پی پی پی آمنے سامنے ہیں۔راشد اقبال عباسی کامیاب قرار پاے، وارڈ 12رنجاٹہ سے 10سے زائد امیدوار بلدیاتی انتخابات میں پر تول رہے ہیں ٗ وارڈ 11جلال آباد سے مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما کرن بی بی ٗ پی پی کے عنصر احمد اعوان آمنے سامنے دکھائی دیتے ہیں۔ وارڈ 10نڑول مہاجر کیمپ سے جواد مظفر ٗ واجد علی اعوان آمنے سامنے دکھائی دیتے ہیں۔ وارڈ 9بانڈی تنولیاں ٗ میرا تنولیاں سے 5سے زائد امیدوار پنجہ آزما ہیں،وارڈ 8دومیل سیداں سے سید عظمت حسین شاہ ٗمسلم لیگ ن کے رہنما رحمت علی شاہ ٗ کے مد مقابل جبکہ محمد مدثر خان،اور حسن ملک بھی آمنے سامنے دکھائی دیتے ہیں وارڈ 7دھنی سیداں سے روبینہ صادق اور سید کرامت گیلانی جبکہ وارڈ 6دولت کالونی ٗ ارشاد ٹاؤن سے 10سے زائد امیدوار قسمت آزما رہے ہیں اسی طرح وارڈ 5اپر چھتر سے مشہور قانون دان راجہ اقبال رشید منہاس ٗ پی ٹی آئی کے بلال نذیر قادری ٗ پی پی کے کلیم احمد قریشی ٗ اور عدیل خالد اعوان انتخابی دنگل میں اترنے کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں وارڈ 4لوئر چھتر تھوری سے ثاقب نسیم اعوان ِ، خلیق الر حمن جاوید ٗ اور ملک عنایت حسین آمنے سامنے ہیں جن میں سے ملک عنایت بازی مار گیے

، وارڈ 3لوئر چھتر تھوری سے انجم زمان ٗ عدنان اکرم اعوان ٗ سید فیضان کاظمی آمنے سامنے دکھائی دیتے ہیںانجم زمان نے کامیابی حاصل کی، جبکہ فاروق اشرف اعوان بھی قسمت آزما رہے ہیں وارڈ 2امبور سے سید سکندر گیلانی ٗ رضوان فضل چوہدری آمنے سامنے دکھائی دیتے ہیںسید سکندر گیلانی نے کامیابی سمیٹی اور وارڈ نمبر 1راڑو امبور سے 10سے زائد امیدوار قسمت آزما رہے ہیں مگر امین بٹ اور سید افتخار حسین کاظمی سمیت رشید احمد مغل اور اقبال میر مقابلے میں دکھائی دیتے ہیں۔آزاد امیدوار اقبال میر جیتے۔ اس طرح مظفرآباد کے 792پولنگ سٹیشنز پر 410914ووٹران نے اپنا حق رائے دیہی استعمال کیا،عوامی سطح پر اس وقت مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی مد مقابل دکھائی دیتی ہیں ٗ مگر پی ٹی آی بھی چند پولنگ سٹیشنز سے کامیاب ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 54 ہزار چار سو بارہ ، افراد انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 83 ہزار تین سو 41 جبکہ خواتین ووٹر کی تعداد 71 ہزار 71 ہے،انتخابی عمل کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کے دستے بھی گشت پر پوری طرح متحرک رہے۔ضلع بھر میں کل 276پو لنگ سٹیشنزہیں, ان پولنگ سٹیشنز میں 45 حسا س ترین، 109 حساس جبکہ 122 نا رمل ہیں ۔ پولنگ کے عمل کی ما نیٹرنگ کے لئے انچا رج مجسٹریٹ اور سیکٹر مجسٹریٹ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔مجموعی طور پر ضلع میں 20 سیکٹر اور 4 زون 18 یونین کونسل 1 میونسپل کمیٹی 1 ایک ٹاون کمیٹی شامل ہے اور ٹوٹل بوتھ 193تھے۔ضلع جہلم ویلی میں ٹوٹل 950 پولیس نفری تعینات کی گئی تھی۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مظفرآباد ڈویژن میں آج ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے اپنی پولیس اور دیگر اداروں پہ فخر ہے جنہوں نے پرامن، صاف شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کروانے میں کردار ادا کیا ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آج عوام سے کیا وعدہ مکمل کر کے خود پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ عوام کا جوش و خروش قابل تعریف تھا۔ الیکشن میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے وہ اپنے علاقے کے مسائل حل کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں گےاس موقع پر وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی کاوشوں کو بھی سراہا