کیلگری کینیڈا:بیرسٹر ولید بابرکی لاء فرم کیلگری آفس کی افتتاحی تقریب

لاء فرم کینیڈا، پاکستانی ہندوستانی و کشمیری اور تمام تر تا رکین وطن کے لیے قانونی مشا ورت اور معا ونت باہم مہیا کر ے گی، بیرسٹر ولید بابر

افتتاحی تقریب میں ایم ایل اے عرفان صابر ، خورشید ریشم، عابد خورشید، رشید یوسف، ریکش جوشی، حبیب الرحمن ، ماجد اشفاق ، راجہ قدیر ، راجہ مظہر و دیگر کی شرکت

کیلگری کینیڈا ( نیل فیری رپورٹ ) ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان بیرسٹر ولید بابر کی لاء فرم کیلگری آفس کی افتتاحی تقریب کیلگری میں انعقاد پذ یر ہوئی۔جس میں کنینڈا میں مقیم پاکستان ، ہندوستان و اآزادکشمیر سے تعلق رکھنے والی سیاسی ، سماجی و سرکا ری مکا تب فکر کے ساتھ ساتھ معروف قانون دانو ں اور مر د و خواتین نے بھرپو ر شرکت کی ۔

افتتاحی تقریب کیلگری میں ایم ایل اے عرفان صابر ، کشمیر کینیڈا ایسوسی ایشن کے صابق صدر خورشید ریشم، یو کے پی این پی نارتھ امریکہ کے صدر سردار رشید یوسف ایڈووکیٹ، ہندو ایسوسی ایشین کے صابق صدر ریکش جوشی، جے کے پی این پی کے سابق ترجمان حبیب الرحمن ، جے کے نیب کینیڈا کے صدر ماجد اشفاق ، مشیر حکومت آزاد کشمیر راجہ قدیر ، سابق امیدوار اسمبلی راجہ مظہر ، راجہ احسان ، اے این پی کے سربراہ عمیر خان ، کشمیر جرنلسٹس فورم راولپنڈی اسلام آبادکے سابق صدر عابد خورشید ، سابق امیدوار کیلگری سٹی کونسلر سردار طارق خان ، شعیب خان ، سردار شاھپال، کیون میتل،سیاسی و سماجی کارکنان ، سوشل ایکٹیوسٹ اسجد بخاری ،سردار زاہد خان ، جرنلسٹ راجہ شوکت حیات ، چوہدری محمد صدیق ، محمد خورشید سلطانی ، سردار محمد علی ، خرم تیمور ، ظفر اقبال ، اسد قیوم ، سردار طاہر ، اشفاق خان ، سردار طاہر عزیز ، مشتاق کیانی ، ڈاکٹرسید نعیم جفری ، نئیر کیانی ، واجد علی چوہدری سمیت کثیر تعداد میں کمیونٹی ممبران نے شرکت کی ۔

بیرسٹر ولید بابر نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو اپنی خدمات بلا تفریق فراہم کرونگا میرا بنیادی کام انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
ولید بابر نے کہا کہ ان کی فرم امیگریشن لا ء اسا ئلم ، طلا ق ،کنٹیکٹ اور رہا ئشی مقدما ت ، کنیڈین رہا ئشی حقوق ، سٹو ڈنٹ ویزا ، زیر حراست ضمانت مقدما ت ، انٹر کلیرنس درخواست ، اپیلز ، انسانی حقوق کی درخواست ، پی بی ایس درخواست ، کا روبا ری ویزہ ، ہا ئی کو رٹ جو ڈیشل ریویو ، منگیتر ویزہ و گھریلو ں مسائل کے حوالہ سے کنیڈا، پاکستانی و کشمیری اور تمام تر تا رکین وطن کے لیے قانونی مشا ورت اور معا ونت باہم مہیا کر ے گا اور لو گو ں کو درپیش قانونی مسائل کے حل کے لیے اپنا مو ئثر کردار ادا کرے گا ۔

اس مو قع پر اہم ترین سیاسی ، سماجی و قانونی شخصیا ت نے اس ادارے کے قیام کو عوامی نقطہ نظر سے خو ش آئند قرار دیا ۔ مقررین نے کہا کہ ولید بابر پچھلے تین سال سے سیاسی پناہ گزین کو سروسز مہیا کر رہے ہیں کمیونٹی کے اندر بیرسٹر ولید بابر اچھی شہرت کے مالک ہیں اور اپنے شعبہ میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی میں ہر طرح کی مدد کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔