بہارہ کہو:ریالہ غربی باغ کا نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

اسلام آباد ( نیل فیری نیوز) اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہو کے علاقےمیں آزادکشمیر تحصیل دھیر کوٹ یونین کونسل مکھیالہ کےگائوں ریالہ کا نوجوان حافظ قرآن بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا ۔
افسوس ناک واقعہ اس بہارہ کہو میں پیش آیا ۔ذرائع کے مطابق حافظ قرآن نوجوان عبدالسمیع مدرسے میں بچوں کو قرآن پڑھاتا ہے ، جمعہ کو اس نے کپڑے دھو کر چھت پر خشک ہونے کے لئے پھیلا رکھے تھے ، نوجوان چھت پر کپڑے لینے گیا اور بجلی کے کرنٹ کی زد میں آگیا تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ نوجوان کو چھت سے قریب سے گذرنے والی برقی رو نے چھوا یا پھر چھت میں کرنٹ تھا، افسوس ناک سانحہ کی خبر لواحقین پر قیامت بن کر ٹوٹی جبکہ جنگل کی آگ کی طرح علاقے میں پھیل گئی نوجوان کا جسد خاکی علاقے میں پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔