عاقب تنویر کیانی ولد تنویر حسین کیانی نے ماہر مضمون انگلش بی17 میں آزادکشمیر بھر سے پہلی پوزیشن حاصل کی
چیف ایڈیٹر روزنامہ نیل فیری سینئرصحافی راجہ منیب چکاروی اور چکار کے عوامی حلقوں کی عاقب تنویرکو شاندار کامیابی پر مبارکباد
چکار(نیل فیری نیوز( آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن نے محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اشتہار نمبر 3/22،1/20 مین مشتہر شدہ ماہر مضامین ہا بی17 مردانہ وزنانہ کیڈر کی آسامیوں کے خلاف ایم سی کیوٹیسٹ کوالیفائی کرنے والے امیدواران کو انٹرویو کےلئے موزوں قرار دیکر منتخب کر دیا گیا ۔
کیسر کوٹ چکار ضلع جہلم ویلی کے ہونہار نوجوان عاقب تنویر کیانی ولد تنویر حسین کیانی ماہر مضمون انگلش بی17 میں آزادکشمیر بھر سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ عاقب تنویر کیانی ایم فل سکالر ہیں اور ماہر مضمون تنویر حسین کیانی فرزند ہیں
چکار کے ہونہار طالبعلم کا اعزاز پر چیف ایڈیٹر روزنامہ نیل فیری نثار کیانی صدر پریس کلب چکار راجہ منیب چکاروی سمیت چکار کے عوامی حلقوں اور سول سوسا ئٹی کے نمائندگان نے عاقب تنویر کیانی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور انکے لیے نیک خواہشیات کا اظہار کیا ہے۔