لندن ( پ ر) جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن JKNSF برطانیہ برانچ کا کنونشن کامریڈ آصف سید چیئرمین اور حسام خالق سیکرٹری جنرل منتخب، جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹ فیڈریشن JKNSF برطانیہ کے کنونشن کو مقبول بٹ، امجد شہسوار، کامریڈ لال خان اور شہداء چکوٹھی کے ساتھ منسوب کیا گیا،
کنونشن میں پی آر ایف PRF, ترقی پسند پارٹیز کے مرکزی رہنماؤں، طالب علم راہنماؤں اور مختلف شہروں سے سیاسی کارکنان نے شرکت کی۔ جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن JKNSF کی UK برانچ کے نومنتخب چیئرمین کامریڈ آصف سید ، سیکرٹری جنرل حسام خالق، سینئر نائب صدر شفقت راحیمداد، آرگنائزر عثمان حمید، میڈیا سیکرٹری غزانش ریاض، ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل کاشان ممتاز ، سیکرٹری مالیات عثمان خان اور ولید جمشید کو ڈپٹی آرگنائزر نامزد کیے گیا کنونشن کی صدارت نومنتخب چیئرمین کامریڈ آصف سید نے کی جبکہ مہمان خصوصی فرزند مقبول بٹ شوکت مقبول بٹ اور مہتاب احمد تھے
شرکاء نے خطاب میں مقبول بٹ، امجد شہسوار، کامریڈ لال خان اور شہداء چکوٹھی کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا، پروگرام کا ایجنڈا تقسیم برصغیر اور مسئلہ کشمیر تھا جس پر پی آر ایف کے راہنما اظہر رزاق، عرفان یعقوب، جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن سے نو منتخب چیئرمین آصف سید، حسام خالق، کاشان ممتاز، این ایس ایف آزاد کے راہنما توصیف نیاز، لبریشن فرنٹ کے راہنما مہتاب احمد، ایس ایم ابراہیم، نسیم اقبال ایڈووکیٹ، جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی سے خواجہ حسن محمود، شبیر احمد ایڈووکیٹ،یو کے پی این پی سے امجد یوسف، آصف عباس، سردار آفتاب اور دیگر ترقی پسند راہنماؤں نے بات رکھی کنونشن میں مرکزی صدر جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کامریڈ خلیل بابر اور آر ایس ایف کے مرکزی آرگنائزر کامریڈ اویس قرنی نے ویڈیو پیغام میں نومنتخب قیادت کو مبارکباد دی اور اس کنونشن کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔