اہلیان کھجورلہ کاپرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھو ئی رٹہ پر اعتماد کا اظہار

کھوئی ر ٹہ(مظہر نازی سے) کھوئی رٹہ میں۔ڈی او تعلیم نسواں کوٹلی ذاتی اناپرستی پر اتر آئیں من پسند ٹیچر کو خلاف قانون سکول میں نہ رکھنے پر ادارہ کو بلاوجہ ٹارگٹ کیا گیا ،ہماری بچیاں اسی سکول میں زیر تعلیم ہیں ہم روزانہ کی بنیاد پر بچیوں کے ساتھ سکول جاتے ہیں جب سے ادارہ ہذا میں یہ پرنسپل تعینات ہوئی ہیں ادارے کی حالت اور تعلیمی معیار بہتر ہوا ہے

ڈی او نسواں کے اس رویے پر عوام علاقہ کے معززین نے بھرپور انداز میں مذمت کی اور ڈی او نسواں کوٹلی کے اس جارحانہ انداز کی بھرپور انداز میں مذمت کی مشترکہ طور پر کہا گیا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھو ئی رٹہ کو ٹارگٹ کیا گیا ذاتی انا پرستی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ہذا کی پرنسپل صاحبہ کی انتھک کوششوں اور محنت کو سراہتے ہیں اور سکول کی بلڈنگ جیسے معاملات پانی سکول کے اندر نماز کے لیے جگہ کا مختص کرنا تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اے کے لیول پر اور ضلع بھر میں کھیلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر بچوں کو خراج تحسین اور پرنسپل صاحبہ اور ان کے سٹاف کی انتھک محنت کو سراہا

معززین علاقہ نے مشترکہ طور پر ڈی او نسواں کوٹلی کو پابند کیا اگر وہ ایسے اقدامات آئیندہ کریں گیئ تو وہ تمام تر معملات کی زمہ دار ہونگی ہم ان کے اس رویے پر بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار کرنے والوں میں حوالدار راجہ خوشحال،راجہ سہران،انیس آرائیں، چیئرمین راجہ حنیف کھجورلہ،راجہ حمید کھجورلہ ،راجہ افتخار کھجورلہ و دیگر نے اظہار خیال کیا اور آخر پر ادارہ ہذا کی پرنسپل صاحبہ پر اعتماد کا اظہار کیا اور ڈی او نسواں کو وارنگ دی کے ہمارے سکول میں بلاوجہ دخل انداذی سے پرہیز کریں اگر سکول کو ٹارگٹ کیا گیا تو راست اقدام پر مجبور ہونگے–