کوٹلی( بیورو رپورٹ )جمعیت علماء جموں و کشمیر کے صدر و چیئرمین علماء مشا ٸخ کونسل حکومت آزاد کشمیر مولانا امتیاز احمد صدیقی نے کہا ھے کہ آزاد کشمیر میں مثالی مذہبی ھم آہنگی ھے تمام مکاتب مسالک اپنے سپنے نظم میں رہ کر اشاعت دین و تبلیغ میں مصروف عمل ھیں موجودہ حکومت دینی اداروں کے مسائل سے بخوبی اگاہ ھے ایک جامع مربوط پالیسی مرتب کی جا رھی ھے جس سے تمام حل طلب مسائل کو حل کرنے میں عملی پیش رفت ھو گی وزیر اعظم آزاد کشمیر علم دوست دین دوست علماء مشائخ دینی طبقات کا دلی احترام کرنے والی شخصیت ھیں ریاست کی فلاح و بہبود ترقی بہتری کے لیے مثالی اقدامات کر رھے ھیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دو روزہ کوٹلی کے دوران تنظیم المدارس اہلسنت آزاد کشمیر کےصدر حافظ محمد شفیق کی جانب سے دیے گیے پر تکلف استقبالیہ عشائیہ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ھوے کیا اس موقع پر ان کےھمراہ رکن اسلامی نظریاتی کونسل مولانا الطاف سیفی وائس چیئرمین سہیل قریشی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء جموں کشمیر خان عبد القیوم خان مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن مرکزی زکوٰۃ کونسل مولانا ملک شوکت عارف قادری رکن زکوٰۃ کونسل علامہ پرویز قریشی جماعت اہلسنت مظفر آباد علامہ منظور قریشی و دیگر نے بھی خطاب کیا
ازاں بعد انہوں نے کھوئی رٹہ جاکر سابق وائس چیئرمین علماء مشائخ کونسل صاحبزادہ فضل الحق سے ان کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ھوے مرحومہ کی مغفرت بلندی درجات سوگواران کے صبر جمیل کی دعا کی انہوں نے مسلم ہینڈز کوٹلی کے زیر اہتمام زیتونیہ انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبہ جات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا مسلم ہینڈز کی تاریخی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا…