راولاکوٹ:چھوٹے بھائی کی خود کشی کا صدمہ بڑے بھائی کی بھی جان لےگیا

راولاکوٹ:
کراچی کے علاقے ڈاکس مائی کلاچی روڈ سمندر کنارے مبینہ طور پر خود کو پھندہ لگا کر خودکشی کرنے والے راولاکوٹ کھائی گلہ نامنوٹہ کے نوجوان کے بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کی موت کے صدمے میں خودکشی کر لی۔متوفی عاطف کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ پر کھائیگلہ پونچھ راولا کوٹ آزاد کشمیر کا پتہ درج تھا جس کے بعد اس کی شناخت ہوئی تھی۔

نیل فیری کو موصولہ اطلاعات کے مطابق نامنوٹہ سے تعلق رکھنے والے عاطف رحمت نے چند روز قبل کراچی میںمبینہ طور خودکشی کی جس کے بعد نعش گھر پہنچی تو چھوٹے بھائی عاطف رحمت کی موت کے صدمے میںاس کے بڑے بھائی بھی صدمہ برداشت نہ کرسکے اور بھائی کی لاش دیکھ کر دو بڑے بھائیوں کی حالت غیر ہوگئی۔

گاؤ ں اپر نامنوٹہ میں عاطف رحمت کا بڑا بھائی افضل رحمت حواس باختہ ہوکر بھاگتے ہوئے موٹر سائیکل پر باغ کی حدود میں چلا گیا اور بالآخر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا افضل رحمت کی خبر بجلی بن کر گری
افضل رحمت کا راولاکوٹ سی ایم ایچ گیٹ کے ساتھ ہوٹل تھا ۔ ان کے چھوٹے بھائی کا جنازہ جب گھر آیا تو افضل رحمت جو پہلے سے ہی تھوڑے بیمار تھے ۔ بھائی کا جسد خاکی دیکھ کر مزید ذہنی توازن کھو بیٹھے اور موٹر سائیکل پر گھر سے نکل گئے ۔

دونوں بھائیوں کی یکے بعد دیگرے موت سے نامنوٹہ میں سوگ کا سماں ھے افضل رحمت کے نماز جنازہ کی ادائگی اتوار کے روز ھو گی وقت کا اعلان بعد میں کیاجائےگا
دو نوجوانوں کی خودکشی کی اطلاع ملنے پر عزیز، رشتے دار اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد متوفیاں کے گھر پہنچ گئی۔