اسلام آباد (نیل فیری) باغ سے راولپنڈی آنے والی کوسڑ کھائی میں جا گری ڈرائیور سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق، 15 شدید زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز کھرل عباسیاں باغ سے راولپنڈی آنے والی کوسڑ کوٹلی ستیاں ہائی سکول کے پاس بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے باغ سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر 6766 کوٹلی ستیاں کے مقام پر حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیاحادثے میں 15 افراد زخمی ہیں جن میں 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے
