ننھے پروفیسر زیدان حامد کو پورا رمضان خصوصی ٹرانسمیشن میں دیکھیں

اسلام آ باد(ںیل فیری نیوز)رحمتوں ، برکتوں ، عظمتوں کے ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا ۔، حسب سابق آپ سب کے ہردلعزیز” ننھے پروفیسر زیدان حامد نے ” اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی اپنے یو ٹیوب چینل پر خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا ہے ۔ جو پورا رمضان جاری رہے گا .https://t.co/Wi4vwcsuwM

تقویٰ کا حصول ، رمضان کی فضیلت ، روزے کی اصل روح تک رسائی دیگر موضوعات پر مکمل دینی اور علمی ماحول میں سیر حاصل بحث زیدان حامد کے ساتھ مذہبی و علمی پیاس بجھانے کا موقع فراہم کرے گی
مائیکرو سافٹ آفس امتحان میں 769 پوائنٹس حاصل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے پاچھیوٹ ضلع پونچھ آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے زیدان حامد کثیر صلاحیتوں کی وجہ سے ننھا پروفیسرکے طور پر معروف ہیں .۔زیدان کی پیدائش 2010ء میں ہوئی۔اگر انہیں عبقری اطفال کے زمرے میں شامل کیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ زیدان حامد کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ سائنسی اور دیگر علوم میں دسترس حاصل ہے