تھوراڑ، سری نگر(نیل فیری نیوز)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزادکشمیر گلگت بلتستان زون کے سابق صدرسردارآفتاب خان کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ،نڑ ٹائیں میں مرحوم کی نمازجنازہ میں ریاست بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی انسانی سمندر امڈ آیا ، علاقے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا جنازے کا اجتماع تھا . تھوراڑ بازار میں نمازجنازہ میں شرکت کے لئے آنے والے سیںکڑوں گاڑیوں کی وجہ سے کئی گھنٹے ٹریفک جام رہی ،.نماز جنازہ سے قبل اجتماع سے خطاب می مقررین نے مرحوم کی کشمیرکی آزادی کےلئے جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا . مرحوم کی نمازجنازہ ہفتہ کی شب ریس کورس گراوئڈ راولپنڈی میں ادا کی گئی تھئ جس میں ممبران قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی،سردار خالد ابراہیم خان ، صغیر خان چغتائی ، ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی تھی÷سردار آفتاب اتوار کو مختصر علا لت کے بعد اللہ کو پیارے ہو گئے تھے . انہیں گذشتہ ہفتےدل کا دورہ پڑنے کے باعث اے ایف آئی سی راولپنڈی میں داخل کیا گیا تھا .وہ ایک ہفتہ کومے میں رہے اور اتوار کے روز اللہ کو پیارے ہوگئے.
سری نگر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائد یاسین ملک نے ،سابق زونل سربراہ آزاد کشمیر اور معروف آزادی پسند جناب ایڈوکیٹ سردار آفتاب کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سردار آفتاب ایڈوکیٹ گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ لبریشن فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ مرحوم سردار آفتاب ایک انتہائی دلیر ،اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باتدبیر شخصیت تھے جنہوں نے تادم مرگ فقر و غنا کے ساتھ تحریک آزادی کا ساتھ نبھایا اور راہ عزیمت میں ہی اپنی جان بھی لٹادی۔یاسین ملک نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے تحریک آزادی کے اندر ایک خلا پیدا ہوا ہے جسے پُر کرنا انتہائی دشوار ہے۔ مرحوم کی جنت نشینی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے یاسین صاحب نے ان کے غم زدہ لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ لبریشن فرنٹ کے مرکزی دفتر پر آج مرحوم آفتاب صاحب کے حق میں ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب چیئرمین شوکت احمد بخشی، سیکریٹری جنرل غلام رسول ڈار ایدھی،زونل صدر نور محمد کلوال ،زونل جنرل سیکریٹری شیخ عبدالرشید اور دوسرے اکابرین نے شرکت کی ۔ مجلس میں مرحو م قائد کے اوصاف جمیلہ کو یاد کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا گیا ۔بعدازاں مرحوم کے حق میں دعائیہ مجلس بھی منعقد ہوئی اور مرحوم کیلئے جنت نشینی کی دعائیں کی گئیں۔
